Nai Baat:
2025-02-01@06:44:40 GMT

پولیس افسروں کے جائز ناجائز تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پولیس افسروں کے جائز ناجائز تبادلے

پنجاب حکومت کے اس عمل کو نہ سراہنا زیادتی ہوگی دور بْزدار یا دور بْودار کی طرح روزانہ تھوک کے حساب سے تبادلے اب نہیں ہوتے، اْس دور میں تقرریاں و تبادلے باقاعدہ ایک ’’کاروبار‘‘ بن گیا تھا، فیلڈ میں مالی اعتبار سے ہر اچھی تقرری کا ایک ریٹ مقرر ہوتا تھا، بیشمار واقعات کا میں گواہ ہوں جن کی بنیاد پر میں پورے وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں عمران خان اپنے وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کی کرپشن کہانیوں سے بخوبی واقف تھے، اللہ جانے کون سی ایسی مجبوری تھی بزدار کی کرپشن کہانیوں کا کوئی نوٹس نہ لے کر وہ اپنے ایماندارہونے کا تاثر بھی گنوا بیٹھے، اْن کے دور میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہاؤس باقاعدہ ایک ’’نیلام گھر‘‘ تھا جہاں ہر اچھی پوسٹنگ کی ’’ بولی‘‘ لگتی تھی، شْکرہے یہ سلسلہ اب تقریباً ختم ہوگیا ہے، دیگر کچھ معاملات میں ہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کرنے کی ابھی پوزیشن میں نہیں، سوائے اس کے اب پوسٹنگ ٹرانسفرز میں کچھ نہ کچھ خیال میرٹ کا بھی رکھ لیا جاتا ہے، گزشتہ روز انتہائی مشکوک سرگرمیوں کے حامل سی پی او فیصل آباد ناکامران ناعادل کو بھی اْنہوں نے تبدیل کر دیا ہے، اس نکمے افسر کو شکر ادا کرنا چاہئے وہ پی ایس پی ہے ورنہ فیصل آباد کے ایک تھانے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعے کی نااہلی پر اْس کا صرف تبادلہ نہیں معطلی بلکہ برطرفی بنتی تھی، وہ جہاں بھی گیا نااہلی کی ایسی داستاں چھوڑ آیا اْس کے بعد آنے والوں کو معاملات درست کرنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو نئے سی پی او فیصل آباد کو بھی اب کرنا پڑے گا، اس ماہ کی آخری تاریخوں میں تبادلہ بھی اْس کے لئے باعث پریشانی ہوگا کیونکہ ہر ماہ پہلے ہفتے میں تنخواہ کے علاوہ جو کچھ اْسے ملتا تھا اْس سے وہ اب محروم رہے گا، اپنی ’’غربت‘‘ اللہ جانے کب تک مٹانے میں وہ لگا رہے گا ؟ یعنی کب تک اپنے محکمے کا بیڑا غرق کرنے میں وہ لگا رہے گا ؟ ایسے نااہل افسران کو فیلڈ پوسٹنگ کے لئے مستقل طور پر نااہل قرار دے دینا چاہئے، پولیس بینڈ کا کوئی ڈی آئی جی ہوتا اس عہدے کا سب سے زیادہ مستحق یہ سابقہ سی پی او فیصل آباد ہوتا، فیصل آباد میں اْس کی تعیناتی صرف اس حوالے سے یاد رکھی جائے گی جرائم پیشہ افراد کی وہ مہمان نوازی کرتا رہا اْنہیں شیلڈیں پیش کرتا رہا اور اْن مشکوک صحافیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کا اعزاز حاصل کرتا رہا جو اْس کی ماتحت پولیس کو تھانوں کے اندر بیٹھ کر گالیاں بکتے تھے، اس نکمے پولیس افسر نے ثابت کر دیا پولیس اور جرائم پیشہ افراد کا چولی دامن کا ساتھ ہے، البتہ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے تبادلے پر مجھے حیرت ہوئی، میں نے اپنے گزشتہ کالم میں عرض کیا تھا ’’ایک انتہائی ایماندار اور شاندار پولیس افسر ڈاکٹر محمد عابد خان کو اپنے نکمے سی پی او کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہئے ورنہ وہ اپنے ساتھ اْنہیں بھی لے ڈوبے گا‘‘، سو وہی ہوا جس کا مجھے خدشہ تھا، جس روز یہ کالم شائع ہوا اْسی روز تقرریوں تبادلوں کے اصل مرکز کی جانب سے مجھے بتا دیا گیا تھا اگلے ہفتے سی پی او فیصل آباد کو تبدیل کر دیا جائے گا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں تھا، مجھے یقین ہے حکومت پنجاب اپنی اس زیادتی کا جلد ازالہ کرے گی، اعلیٰ کردار کے حامل ایسے نیک دل اور خدا ترس پولیس افسر ہمیشہ حکمرانوں کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں اْنہیں ضائع نہیں کرنا چاہئے، یہاں مجھے ملتان پولیس کا ذکر کرنا ہے، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی بہترین کوآرڈی نیشن سے ملتان میں جرائم کے خاتمے کی جدوجہد کافی حد تک کامیاب ہو رہی ہیں، ملتان میں پولیس کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے روزانہ کئی واقعات میرے نوٹس میں آتے ہیں، کسی روز ان کی تفصیلات بھی عرض کروں گا، گزشتہ ہفتے اعلیٰ کارکردگی پر جن ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو حکومت پنجاب نے دو ماہ کی تنخواہ کے برابر کیش انعام دیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بھی اْن میں شامل ہیں، وہ اسی محنت اور لگن سے کام کرتے رہے مجھے یقین ہے اگلی بار اعلیٰ کارکردگی پر اْن کا ضلع پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر آئے گا، تیسرے نمبر پر شاید ساہیوال آیا ہے جہاں سے انتہائی اعلیٰ روایات کے حامل ڈی پی او فیصل شہزاد حال ہی میں تبدیل ہو کر ڈی پی او سیالکوٹ لگے ہیں، اللہ کرے اْن کی نفاست کی خوشبو سیالکوٹ میں بھی اْسی طرح پھیلے جیسے اس سے پہلے ساہیوال، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں پھیلی تھی، حال ہی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ایڈیشنل سیکریٹری لائاینڈ آرڈر محمد ذیشان رضا کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور لگایا گیا ہے، گو کہ مجھے اس پر شدید اعتراض ہے بیشمار سینئر پولیس افسروں کی موجودگی میں جونیئر افسروں کو سینئر عہدوں پر کیوں لگایا جاتاہے مگر ذیشان رضا کی عمومی شہرت اچھی ہے، وہ جب ڈی پی او سیالکوٹ تھے ایک دو بار مظلوم لوگوں کی مدد کے لئے میں نے اْن سے گزارش کی اْنہوں نے فوری نوٹس لیا، اللہ کرے بطور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مظلوموں کی مدد کرنے کی اپنی روایات کو وہ برقرار رکھ سکیں اور اْس گریس کو بھی برقرار رکھ سکیں جو اْن سے پہلے ذیشان اصغر نے بطور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رکھی ہوئی تھی اور ذیشان اصغر سے پہلے دو ڈی آئی جیز نے تباہ کی ہوئی تھی، ذیشان رضا کی خوش قسمتی ہے محمد نوید جیسے اعلیٰ کردار کے حامل انتہائی محنتی ایس ایس پی اْنہیں میسر ہیں، اب وزیراعلیٰ ہاؤس میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری لاء اینڈ آرڈر سیف انور جپہ کو تعینات کیا گیا ہے، وہ بھی کمال کے افسر ہیں، اْن کا تعلق افسروں کی ایک عظیم فیملی سے ہے، جہاں بھی رہے خدمت اور محبت کے چراغ روشن کرنے میں مگن رہے، جہاں تک لاہور میں کرائم کی شرح کم ہونے کا تعلق ہے یہ خبر اگر واقعی درست ہے اس کا مطلب ہے ایک اعلیٰ آپریشنی پولیس افسر اب اپنی توجہ لیڈی کانسٹیبلوں اور مختلف اقسام کی نشہ آوریوں سے ہٹا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ واقعی اس عہدے کا حقدار تھا، ممکن ہے اب پنڈی میں خود سے جْڑی قبضے کی مشہور و معروف داستان کا لاہور میں کوئی قبضہ نہ کرا کر تھوڑا بہت وہ ازالہ بھی کردے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سی پی او فیصل ا باد پولیس افسر ڈی ا ئی جی ڈی پی او کے حامل سے پہلے ا نہیں کے لئے

پڑھیں:

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،فیصل ندیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارتی قبضے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جسے ہر قیمت پر بھارت سے واپس لینا ہوگا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ دنیا میں غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے، بھارت کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت اور بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی بے دخلی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار، کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر حکومت کا موقف آ گیا 
  • کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،فیصل ندیم
  • چین کے خدشات کے باعث گرین لینڈ اور پاناما کینال میں ٹرمپ کی دلچسپی جائز ہے: روبیو
  • ایف بی آر کے افسروں کے لیے 6 ارب روپے سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا عمل منجمد کر دیا گیا
  • گاڑیوں کی خریداری، ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، فیصل واوڈا
  • سندھ بلڈنگ، بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناجائز تعمیرات کی ڈھال بن گئے
  • رونالڈو آرمی چیف گول پہ گول کررہے ہیں، فیصل واوڈا
  • پولیس کے 16 اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی
  • علی امین گنڈاپور کو سرپرائز، خیبر پختونخوا پولیس سربراہ کی تبدیلی کے احکامات جاری