حماس نے القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال جولائی میں محمد الضیف کو نشانہ بنانے کااعلان کیا تھا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے محمد الضیف اور ان کے ساتھ موجود رافع سلامہ شہید ہوگئے تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
محمد الضیف کون تھے؟
القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ابو خالد1965 میں غزہ کے علاقے خان یونس میں پیدا ہوئے۔محمد الضیف 1987 میں شروع ہونے والی پہلی فسطینی انتفاضہ کے بعد حماس میں شامل ہوئے، انہیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔۔2002 میں القسام بریگیڈ کے سربراہ سلاح شہادہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد محمد الضیف کو القسام بریگیڈز کا سربراہ بنا گیا اور وہ تب سے ہی اسرائیل کے لیے ایک بڑا ہدف تھے۔
محمد الضیف انتہائی پراسرار شخصیت کے مالک تھے، شہادت سے قبل ان کی چند ہی تصاویر دستیاب تھیں اور وہ کبھی منظر عام پر بھی نہیں آتے تھے، یہاں تک کہ 7 اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز پر بھی ان کا آڈیو پیغام ہی جاری کیا گیا تھا۔محمد الضیف کو حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ہونے کی وجہ سے 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔یہی نہیں بلکہ غزہ میں حماس کی سرنگوں کے نیٹورک اور راکٹ سازی کا آغاز کرنے کا ذمہ دار بھی محمد الضیف کو ہی سمجھا جاتا ہے۔محمد الضیف کو اسرائیل کی جانب سے ’نو زندگیوں والا‘ کہا جاتا تھا جس کی وجہ 7 سے زائد اسرائیلی حملوں میں ان کا بچ نکلنا تھا۔ان حملوں میں محمد الضیف زخمی بھی ہوئے اور ان کی ایک آنکھ بھی متاثر ہوئی، ایک اسرائیلی حملے میں محمد الضیف خود تو بچ گئے تاہم ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شہید ہوگئے۔
ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز کے کی شہادت کا اعلان میں محمد الضیف محمد الضیف کو کی جانب سے کے سربراہ
پڑھیں:
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پویلین کا افتتاح کردیا
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بورڈ ممبران خواجہ احمد حسان ،شیخ محمد عمر‘ خالد مصباح الرحمن کے ہمراہ ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پولین کا افتتاح کر دیا۔نیا رائیڈنگ پولین شیخ محمد عمر نے ذاتی طور تعمیر کروایا ہے۔اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج ایس ایم تراب اور ہیڈ مسٹریس آمنہ قریشی ممبر بورڈ صدیق بھٹی صدر عقوبا فیڈریشن عثمان حق عبدالغنی فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کالج کے طلبہ کھلاڑیوں نے نیزہ بازی کا کھیل بھی پیش کیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عثمان ملک اور ڈاکٹر مبشر کی والدہ کے ختم قل انکی رہائشگاہ پر ادا کر دیئے گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،چودھری منظور احمد، سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن ،منور انجم،عزیز ملک،فیصل میر،فاروق امجد میر،حاجی عزیز الرحمن چن،رانا جمیل منج،امجد جٹ،عمر شریف بخاری،عمران سرویا،ڈاکٹر خیام حفیظ،عارف ظفر،شیخ علی سعید ،واجد علی شاہ سمیت پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔آخر میں قاری الطاف حسین نیازی اور مولانا عبدالغفور نے مرحومہ کیلئے دعا کرائی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہائوس لاہور میں انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو سماجی خدمات کے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ وفد میں میاں خالد حبیب الہی، چوہدری محمد شکیل، چوہدری حبیب کنول اور میاں حبیب اللہ شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انسانی خدمات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت انسانوں کی خدمت ہے۔ آپ لوگ جن شعبوں میں انسانوں کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔