لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں یکم اور 2 فروری کو بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، آج سے 2 فروری تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاہور میں

پڑھیں:

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔

اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا
  • کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی