کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیے۔

کراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘ جس کے جواب میں امریکی خاتون بولیں ’3 ہزار ڈالرز دیں، پھر بتاؤں گی۔‘

امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اہل خانہ گھر بند کرکے چلے گئے، خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھی ہے، عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کے دروازے بند کردیے۔

خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔

امریکا سے آنیوالی خاتون کراچی میں لڑکے کے گھر پہنچ گئی، واپس جانے سے انکار

اپارٹمنٹ کی یونین نے خاتون کو واپس جانے کا کہا، مگر خاتون نے جانے سے انکار کر دیا۔

یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھیں، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔

19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کردیا، امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کےلیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔

سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔

امریکی خاتون نے آج صبح واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی خلیجی ایئر لائن کی پرواز اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہوگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی خاتون کو قطر ایئر لائن کی پرواز میں سوار کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس نے پرواز میں بیٹھنے سے انکار کر کے ایئر پورٹ پر ناچنا شروع کردیا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا تھا، تاہم امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے کتراتی رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جانے سے انکار امریکی خاتون سے انکار کر خاتون نے خاتون کو

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں شادی، طلاق اور بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 اپریل سے وفاقی پرسنل اسٹیٹس قانون میں اہم تبدیلیوں کا اطلاق ہوگیا ہے، جن میں شادی، طلاق، بچوں کی تحویل اور ازدواجی زندگی سے متعلق کئی نئے اصول شامل کیے گئے ہیں۔

نئے قانون کے تحت خواتین کو اپنی پسند سے شادی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور اگر ان کے سرپرست انکار کریں تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ اگر خاتون غیر ملکی مسلم ہو اور اس کے ملک کے قانون میں سرپرست کی اجازت لازمی نہ ہو تو شادی کے لیے سرپرست کی منظوری ضروری نہیں ہوگی۔

قانون کے مطابق شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور اگر میاں بیوی کے درمیان عمر کا فرق 30 سال سے زیادہ ہو تو شادی صرف عدالت کی منظوری سے ہی ممکن ہوگی۔

منگنی کو ایک قانونی وعدہ تصور کیا گیا ہے، لیکن اسے شادی نہیں مانا جائے گا۔ اگر منگنی ختم ہو جائے تو 25 ہزار درہم سے زائد مالیت کے تحائف واپس کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ شادی کے وعدے سے مشروط ہوں۔

ازدواجی گھر کے حوالے سے بھی قانون میں وضاحت کی گئی ہے کہ بیوی کو مناسب رہائش فراہم کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے، اور شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اپنے والدین یا دوسری شادی سے بچوں کو رکھ سکتا ہے اگر اس سے بیوی کو نقصان نہ ہو۔

بچوں کی تحویل کے معاملے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اب تحویل کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، اور 15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچے خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ والد یا والدہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

قانون میں ایسے افراد کے لیے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں جو بچوں کے ساتھ بغیر اجازت سفر کریں یا والدین کی ذمہ داریاں نظر انداز کریں۔ ایسی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نفیسہ شاہ کا اسٹیٹ بینک حکام سے خواتین کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • متحدہ عرب امارات میں شادی، طلاق اور بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی
  • یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا: اے ٹی سی جج
  • ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • مدھیا پردیش میں مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی