تنقید کیوں کی؟ بھارتی کپتان نے اپنے ہی کرکٹر کیخلاف شکایت لگادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کروادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتیوں کیساتھ فرینڈلی کیوں ہورہے ہو؟ معین خان بھڑک اُٹھے
بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما نشانہ لگاتے ہوئے تنقید کے نشتر چلائے تھے اور انکے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر بھی سوال اٹھائے تھے۔
مزید پڑھیں: محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
گواسکر نے یہاں تک تجویز دی کہ بھارتی ٹیم کی بہتری کے لیے کسی اور کو قیادت سونپنے کا وقت آچکا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیسا اسکواڈ منتخب کیا ہے! ہربھجن بھڑک اُٹھے
رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کی تنقید موجود بھارتی کپتان روہت شرما کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے محسوس کیا کہ ان پر یہ تنقید غیر ضروری تھی اور اس کے نتیجے میں مبینہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ میں سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان بھارتی کرکٹ روہت شرما
پڑھیں:
ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچارکررہے ہیں، بائیڈن کی تنقید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں۔