Islam Times:
2025-04-13@19:22:34 GMT

کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے لوگوں کو اُن کا حق نہیں دیا گیا، کراچی کے مسائل نئے نہیں ہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے کسی طرح سے موٹروے کے معیار پر نہیں اترتی، سکھر سے حیدرآباد پر سفر کرنے والوں کی گالیاں انہیں ہی پڑتی ہیں جو موٹروے بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سنجیدہ لے لیتے ہیں، آپ مذاق ان سے کیا کریں جو برداشت کرسکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اور سمت میں چلے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے لوگوں کو اُن کا حق نہیں دیا گیا، کراچی کے مسائل نئے نہیں ہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے کسی طرح سے موٹروے کے معیار پر نہیں اترتی، سکھر سے حیدرآباد پر سفر کرنے والوں کی گالیاں انہیں ہی پڑتی ہیں جو موٹروے بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سنجیدہ لے لیتے ہیں، آپ مذاق ان سے کیا کریں جو برداشت کرسکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اور سمت میں چلے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی کے مسائل نئے نہیں سید مراد علی شاہ نے ان کو حل کر رہے ہیں نے کہا کہ کہ کراچی

پڑھیں:

گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں آج وہ تمام افراد موجود ہیں، جن کے گھر والے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رک رہے ۔ آج میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد نہیں ہورہا ۔ روزانہ حادثات میں لوگ جان سے جارہے ہیں ۔گورنر سندھ نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے خط کا نوٹس لیا ہے، اب ان متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا ۔

(جاری ہے)

اب عدالت قانون پر عمل درآمد کروائے گی ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج متاثرین کی ڈیڑھ سو سے زائد فیملیز گورنر ہاوس آئی ہیں ۔ المیہ ہے کہ تھانے والے ان متاثرین کی پکی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ میں خبردار کرتا ہوں اس معاملے پر سیاست چھوڑ دیں ۔ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ۔ میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ کچھ بیچے ۔

وقت آیا تو مدد کے لیے میں سب سے پہلے اپنے بنگلے اور گاڑیاں بیچوں گا ۔ میں لسانی فسادات کے حق میں نہیں ہوں۔ اس ملک میں ہم بیرونی سازشوں کا شکار ہیں، ہم کراچی اور سندھ کو سازشوں اک شکار نہیں ہونے دیں گے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین کے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے بچوں کو 12 سال تک کی تعلیم میں مفت دلواں گا۔انہوں نے کہا کہ 30 برس سے کراچی میں بہت سیاست ہوگئی، اب کراچی میں بات ہوگی تعلیم ، صحت اور ہنر کی ۔ کراچی کی سیکڑوں ماں کے لعل چلے گئے، ان کی زندگیاں اجڑ گئیں۔ متاثرین کا بھائی میں ہوں اور میں گورنر ہوں ۔ متاثرین کے گھر آج تک کوئی دادرسی کے لیے نہیں گیا۔ سیاسی جماعتیں بس سیاست کر رہی ہیں۔ آج گورنر ہاس میں ہر قومیت کا فرد موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ
  • کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور اے این پی ہم آواز، مسائل انتظامی مسئلہ قرار
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ
  • اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
  • سندھ میں مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا، مراد علی شاہ