کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی اور وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنے 9ٹائونز میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے ، صرف گلبرگ ٹائون میں20 اور دیگر ٹائونز میں 125پارکوں کا از سر نو بحال کر کے افتتاح کیا گیا ، ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور کراچی کی میئر شپ اور سندھ حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف جدو جہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گلبرگ ٹائون کے تحت یوسی 7میں ابو بکر صدیق پارک و اوپن ائر جم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ ، یوسی چیئر مین زبیر ولی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں نائب امیر ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ، وائس یوسی چیئرمین الیاس میمن ، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف و دیگر ذمے داران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خواتین و بچوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوںنے جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور نوجوانوں ، بچوں اور فیملیز کے لیے پارک کی بحالی اور صحت مند ماحول کی فراہمی پر تشکر کا اظہار کیا ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے ٹائونز میں روڈ سائیڈجنگل اور اوپن ائر جم کا نیا تصور پیش کیا اور ٹائون کے تحت آنے والے اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جس کے بعد ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا اور پارکوں و کھیل کے میدانوں سے بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوئے ، منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی ساڑھے 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے ، صوبے کا دارالحکومت اور پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے ، گزشتہ سال بھی کراچی نے 2500ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے مگر افسوس کہ کراچی کے عوام کو بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر ہیں نہ یہاں کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی ڈیڈ لائن مقرر ہوتی ہے ، منصوبے شروع تو کر دیے جاتے ہیں مگر مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے ، ریڈ لائن منصوبہ عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ، اسلام آباد انڈر پاس تو 42دنوں میں مکمل ہو گیا لیکن کریم آباد انڈر پاس کو2 سال ہونے کو آرہے ہیں لیکن ابھی تک 30فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا ، 1.

3بلین روپے کا یہ منصوبہ 3.4بلین روپے تک پہنچ گیا ہے ، پانی کے ، کے فور منصوبے کو 19سال ہوگئے ، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے 650ملین گیلن یومیہ کے منصوبے کو کم کر کے 260ایم جی ڈی کر دیا گیا مگر وہ بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آتا اور پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی و نا اہلی کا یہ حال ہے کہ کٹوتی شدہ کے فور منصوبہ بن بھی گیا تو اس کے ذریعے ملنے والے پانی کی فراہمی کے لیے شہر میں ترسیلی نظام کو بہتر نہیں کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے شہریوں کو پانی ، سیوریج ، ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری سمیت کسی شعبے میں عملاً کوئی ریلیف نہیں دیا ۔ کامران سراج نے کہا کہ کراچی اور سندھ پر برسراقتدار ٹولہ جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی ذہنیت کا حامل ہے ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے اس کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ، اس نے اقتدار ، اختیارات اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق نہیں دیا جاتا ، کراچی میں عوامی مسائل کے حل اور خدمت کا کام جب بھی ہوا ہے ، جماعت اسلامی کے دور میں ہوا ہے ، عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے دور میں کراچی میں جو تعمیراتی اور ترقیاتی پروجیکٹ مکمل ہوئے وہ کسی اور دور میں نہیں ہوئے ، پانی کاK-2منصوبہ عبد لستار افغانی نے مکمل کیا اور نعمت اللہ خان نے K-3مکمل کر کے K-4شروع کیا ،K-4منصوبہ اگر اپنی اصل گنجائش اور وقت پر مکمل ہوجاتا تو آج کراچی کے عوام کو پانی کی موجودہ قلت اور سنگین بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ نصرت اللہ نے کہا کہ ’’پھول جیسے لوگ ، پھول جیسا ٹائون ‘‘ ہمارا سلوگن ہے اور ہم نے اس سلوگن کے مطابق ٹائون کو اور ٹائون میں موجود پارکوں کو پھولوں اور درختوں سے خوشنما اور دیدہ زیب بنایا ہے ان کو دیکھ کر اور ان میں گھوم پھر کر علاقہ مکینوں کے چہروں پر خوشیاں اور مسکراہٹیں پھیل جاتی ہیں ، ہمارا عزم اور کوشش ہے کہ ہم گلبرگ ٹائون کو پورے شہر میں ایک مثالی اور ماڈل ٹائون بنائیں گے اور حافظ نعیم الرحمن کے وژن اور وعدے کے مطابق جتنے بھی وسائل اور اختیارات موجود ہیں اس سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلبرگ ٹاؤن یوسی7میں پارک اورجم کا افتتاح کررہے ہیں‘امیرضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصراللہ بھی موجود ہیں

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کراچی میں کی فراہمی نعمت اللہ کہ کراچی پانی کی ہوا ہے

پڑھیں:

روزانہ کوئی نہ کوئی شہری خونی ڈمپریاٹینکر کا نشانہ بن رہا ہے‘منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت ، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی وبے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمے دارسندھ حکومت اور پولیس ہے ۔ تیز رفتار ڈمپر اور ٹینکر شہر میں نقل و حرکت کے اوقاتِ کار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور صوبائی وزرا ، قابض میئر اور اعلیٰ پولیس حکام بیانات دے رہے ہیں ، گزشتہ کئی روز سے روزانہ کوئی نہ کوئی شہری ،نوجوان ، خاتون یا بچہ خونی ڈمپریاٹینکر کی ٹکر کا نشانہ بن رہے ہیں ، شاہ لطیف ٹائون کے واقع میں بھی نوجوان حسنین جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہوئی جبکہ پیر کو شام میں بھی منگھو پیر میں واٹر ٹینکر سے ایک شہری اپنی جان گنوا بیٹھا ہے ۔سندھ حکومت و محکمہ پولیس ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں نقل و حرکت کے اوقات کی پابندی کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔عدالتی احکامات کے مطابق ڈمپرز کے شہر میںصبح 7بجے سے رات 11 بجے تک نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں یہ اندوہناک واقعات پیش آرہے ہیں ، حکومت،انتظامیہ اور پولیس کہاں ہیں؟کراچی کے شہریوں کو تیز رفتار ڈمپروں اور ٹینکروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے دوسری جانب ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے بھی عملاً شہر میں کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ، پولیس شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو جگہ جگہ روک کر مال بنانے میں مصروف رہتی ہے ۔دریں اثنا شاہ لطیف ٹائون میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی امام بارگاہ جعفریہ گلبہار میں ہونے والی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے ناظم علاقہ و وائس چیئر مین ناظم آباد ٹائون نعمان صدیقی ، چیئر مین یوسی 7سلیم ضیائی ، نائب ناظم کاشف عبد اللہ و جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پیپلزپارٹی سخت برہم
  • کراچی کا معاشی قتل بند ،کریم آباد انڈر پاس سمیت تعمیراتی منصوبے مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی کا کریم آباد انڈر پاس سمیت دیگر منصوبے مکمل کرنے کا مطالبہ
  • تجارت کرنا حکومت کا کام نہیں، نجی شعبے کی مکمل معاونت کیلیے تیار ہیں، وزیر خزانہ
  • کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، منعم ظفر
  • تجارت کرنا حکومت کا کام نہیں، نجی شعبے کی مکمل معاونت کیلیے تیار ہیں، وزیرخزانہ
  • کے پی؛ کالج کے بعد تیمرگرہ اسپتال میں سرجیکل دستانوں کی فراہمی میں مبینہ خورد برد کا انکشاف
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال کا دورہ،جاری کام کا معائنہ
  • روزانہ کوئی نہ کوئی شہری خونی ڈمپریاٹینکر کا نشانہ بن رہا ہے‘منعم ظفر خان
  • شہریوں کی بڑھتی اموات:ذمہ دار سندھ حکومت ہے، منعم ظفر خان