Jasarat News:
2025-01-27@04:23:22 GMT

کاشف علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میںوکٹ حاصل کرنے والے بولرز میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس تیز بولر نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے پہلے اوور کی پانچویںبال پر جو ویسٹ انڈیز کی اننگ کا دوسرا اوور تھا میکائل لوئیس کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے بارہویں بولر بنے۔ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کرنے والے وہ 259 ویں کھلاڑی ہیں۔ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولرلیگ بریک گگلی بولنگ کرانے والے انتخاب عالم تھے جنہوں نے 1959-60 میں کراچی میں آسڑیلیا کے خلاف پہلی ہی بال پر کولین میک ڈونالڈ کو بولڈ کیا تھا۔ انکے علاوہ 24 اور بولروں نے اپنی پہلی بال پر وکٹ حاصل کیا ہے ۔تیز بولر شاہد نذیر نے شیخوپورہ میں 1996-97 میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور اپنے پہلے اوور کی چوتھی بال پر السٹیر کمپبل کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا تھا۔جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں1997-98 میں تیز بولر فضل اکبر نے اپنے ٹیسٹ کیریر کی شروعات کی تھی اور پہلے اوور کی چھٹی بال پر گیری کرسٹین کو اپنا شکار بنایا تھا۔گیری کرسٹین کو اظہر محمود نے کیچ کیا تھا۔محمد سمیع بھی ان پالستانی بولروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کیا ہے۔ اس تیز بولرنے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 2000-01 میں پانچوں بال پر مارک رچرڈسن کو بولڈ کیا تھا۔سری لنکا کے مالندا ورنا ویرا کو گول میں 2009 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں تیز بولر محمد عامر نے اپنا شکار بنایا تھا۔ محمد عامر کا یہ پہلا ٹیسٹ تھا جس میں پہلے اوور کی چھٹی بال پر انہوں نے یہ وکٹ حاصل کیا تھا۔انہوں نے مالندا ورنا ویرا کو بولڈ کیا تھا۔ ابوظبہی میں نومبر 2010 میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوئے ٹیسٹ میں تیز بولر تنویر احمد نے پہلے اوور کی دوسری بال پرالویرو پیٹر سن کو مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کرایا تھا۔ اس اننگ میں انہوں نے28 اوور میں120 رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔دائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے حسان عادل بھی پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی بولروں میں شامل ہیں۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں2012-13 میں ایسا کیا تھا۔ پہلے اوور کی تیسری بال پر انہوں نے گریم اسمتھ کو بولڈ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں 2017 میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تیز بولر محمد عباس پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب رہے ۔ ویسٹ اندیز کی اننگ کے دوسرے اوور میں محمد عباس کی بال پر کریگ برتھویٹ کو دوسری سلپ میں یونس خان نے کیچ کیا تھا۔تیز بولر تابش خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے نویں بولر تھے۔ اس بولر نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں مئی 2021 میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن زمبابوے کی پہلی اننگ میں اپنے پہلے اوور کی چھٹی بال پر تاری سائی موساکاندا کو ایل بی ڈبلیو کرکے ایسا کیا۔ اس ٹیسٹ کے بعد انہیں کبھی ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی اس وکٹ کے بعد انہوں نے کوئی اور وکٹ حاصل کیا۔ صائم ایوب کو آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں جنوری2024 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ اس ٹیسٹ میں انہوں نے بولنگ نہیں کی تھی۔ بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں اگست 2024 میںپہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انہیں پاکستانی کپتان شان مسعود نے بولنگ کے لئے بلایا تو انہوں نے پہلے اوور کی چوتھی بال پر ثاقب الحسن کا وکٹ لیکر اپنا نام ان نو پاکستانی بولروں میں شامل کرالیا جنہوں نے ان سے پہلے ٹسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ میں میں تیز بولر وکٹ حاصل کیا وکٹ حاصل کی ا کے خلاف انہوں نے ٹیسٹ میں ٹیسٹ کے بال پر

پڑھیں:

آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کلب فائنل میں

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی،پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو68رنز سے شکست ہو گئی،202رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہ تاج کلب کی مضبوط بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی تھے،وقفہ میں ان کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے تعارف بھی کروایا گیا۔ شاہ تاج کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ایمس کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر201رنز اسکور کئے۔اس کی جانب سے محب قریشی نے 39گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے48،حارث خانزادہ نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے41جبکہ ابتسام شیخ نے پانچ چوکوں کی مدد سے28رنز اسکور کئے۔شعبان بھٹو نے اور وقاص قریشی نے دو دو جبکہ کلیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شاہ تاج کرکٹ کلب کی ٹیم19ویں اوورز میں 133رنز بنا سکی،زیشان نے2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے21گیندوں پر42رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر رہے،اویس قریشی نے20رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد اصغر نے 23رنز دے کر پانچ جبکہ ابتسام شیخ نے 36رنز دے کر تین اور اویس شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ماجد اصغر مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کرلی
  • آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کلب فائنل میں
  • نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان  کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
  • دوسرا ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹرک کرڈالی۔
  • دو ماہ کی بیٹی کی دعا کام آئی، فاسٹ بولر کاشف علی
  • ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
  • آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہے؟
  • گیند کیوں تبدیل کی! روہت ڈومیسٹک میچ میں امپائر سے لڑ پڑے