پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز ذوالقرنین چوہدری، ریحان ملک اور طیب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹک ٹاکرز کو الگ الگ مقدمات کیا گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ذوالقرنین کو اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کے خلاف ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ایک مارکی میں کچھ افراد کی جانب سے اسلحے کی نمائش کرنے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی
ایف آئی آر کے مطابق، پولیس مذکورہ مارکی پر پہنچی تو ملزمان اسلحے کی نمائش کررہے تھے۔ پولیس نے امجد خان اور وقاص رحمان سے اسلحہ معہ گولیاں و میگزین برآمد کرکے انہیں موقع پر گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان کے پاس برآمد کیے گئے اسلحے سے متعلق کوئی اجازت نامہ اور لائسنس نہیں تھا، جبکہ ملزم امجد خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کا باڈی گارڈ ہے۔ پولیس نے دیگر 2 ملزمان کے ہمراہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو بھی بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ویڈیو نے بھارتیوں کو ہلکان کردیا
دوسری جانب، ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس نے ٹک ٹاکرز ریحام ملک اور طیب بٹ کو بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لدھیوالہ وڑائچ میں نجی ریسٹورنٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے، اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو ناجائز اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
پولیس نے ریحان ملک اور طیب بٹ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دیگر 2 ملزمان میں محمد خبیب اور علی حیدر شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ کی نمائش ایف آئی آر ٹک ٹاکر ذوالقرنین چوہدری ریحان ملک طیب بٹ گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلحہ کی نمائش ایف ا ئی ا ر ٹک ٹاکر ریحان ملک گرفتار اسلحے کی نمائش ایف ا ئی ا ر کرلیا ہے ٹک ٹاکرز پولیس نے ٹک ٹاکر
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے گروہ کے ہمراہ کئی افراد کو دھمکیاں دے کر بھتا مانگتا اور وصول کرتا تھا، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کرتا ہے، ڈکیت اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ قادر پور شہر میں صحافی عبدالرشید بھٹو کو اکثر بھتا دینے کے لیے زور بھرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی اپنے دیگر ساتھی ملزمان سمیت قادر پور شہر میں عبدالرشید بھٹو کے گھر جا کر اس سے بھتا طلب کیا تھا اور اسے دھمکیاں دے کر کہا کہ اگر تم نے بھتا نہ دیا تو قتل کر دیں گے، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھی ڈکیت ملزمان کے ہمراہ قادر پور شہر میں دہشت پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔