سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش کی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : برطانیہ کے 48 گروپ کلبوں، چائنا برطانیہ بزنس کونسل اور برطانیہ میں چائنا چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر لندن میں “آئس بریکر” 2025چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ برطانیہ میں چینی سفیر زنگ زہ گوانگ سمیت چین اور برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں چائنا  میڈیا گروپ  اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی۔ اسی دن آئرلینڈ میں چینی سفارت خانے نے چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے ڈبلن میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی  اور  مہمانوں نے چینی نئے سال کے گرم جوش ماحول اور چینی ثقافت کی انوکھی کشش کو محسوس کیا۔ 20 جنوری  کو 2025 “ہیپی نیو ایئر” ایونٹ پرفارمنس یونان کے پیریوس کے میونسپل تھیٹر میں منعقد ہوئی۔

سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  کی پہلی بار اس تھیٹر میں نقاب کشائی کی گئی ، جس میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کے حیرت انگیز  موضوعات اورجشن بہار  کے گہرے ثقافتی معنی  کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ادھر کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے بڑے کاروباری اضلاع میں حال ہی میں سی ایم جی  2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو   928 بڑی اسکرینز پر بیک وقت  چلائی گئی ، جس نے بےشمار چینی اور غیر ملکی ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو سی ایم جی اسپرنگ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاستدان و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی اداروں کے سربراہ تھے۔
مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔ پروفیسر خورشید کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، علاوہ ازیں انہیں حکومت پاکستان نے 2011 میں نشان امتیاز سے بھ نوازا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • چینی لیڈر شپ کی ڈپلومیسی کا 2025میں نیا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
  • برطانیہ بھیجنے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
  • برطانیہ میں حلال گوشت کے نام پر بڑی ہیرا پھیری پکڑی گئی
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد برطانیہ میں انتقال کرگئے
  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟