ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کیلئے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کیلئے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں، جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کوہ پیماؤں فیس میں کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونا 300روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ83ہزار200 روپے ہو گیااسی طرح257روپے کی تیزی سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ42ہزار798روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2711ڈالر ہو گیا ۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھائو3372روپے پر مستحکم رہے۔