لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میںکا شروع ہوا۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے اپوزیشن نے گذشتہ روز بھی ایوان میں احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔ اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیریز سے متعلقہ سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے تاہم  محکمہ کے وزیر اور سیکرٹری کی اس موقع پر ایوان میں عدم موجودگی پر پارلیمانی سیکرٹری کے جوابات دے رہے تھے،  اس پر اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز کی جانب سے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر اور محکمہ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اسمبلی کے ایوان کو چلانے کے لئے قطعی سنجیدہ نہیں ہے، ایک بھی صوبائی وزیر اس وقت ایوان میں موجود نہیں۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز بتائیں کہ ان کی جماعت کے ارکان اس وقت کہاں ہیں۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید نے محکمہ ڈیری کے حوالے سے دئیے گئے جوابات پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ میاں اعجاز شفیع نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تین سو کے قریب تحریک التوا تاخیر کا شکار ہیں۔ تحریک التوا پیش کئے بغیر اسمبلی کی کارروائی کس طرح مکمل ہوسکتی ہے۔ جس پر سپیکر کا کہنا تھا کہ رولز پر بات نہ کریں اس پر لاء ریفارمز کمیٹی میں بات کریں۔ رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ سوالات کا وقت مقرر کیا جائے، باقی ارکان کا وقت نہیں بچتا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کوئی وزیر نہیں ہے، جس محکمہ کے سوالات ہے،ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد کم ہے، میں پوائنٹ آرڈر پر بات نہیں کر رہا، جس پر ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کتنے ارکان ہیں ،رانا شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان تو احتجاج کر رہے ایوان میں آرہے ہیں۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک ایوان میں کیوں نہیں آئے ایوان سب سے اہم ہے۔اپوزیشن رکن سردار شہاب الدین نے مطالبہ کیا کہ اجلاس ملتوی کریں، سیکرٹری کو بلائیں، ایوان کو بے توقیر نہ کریں۔جواب آنے پرڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک چھٹی پر ہے۔رکن اسمبلی امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ میرے سوالات کا جواب درست نہیں ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیوسٹاک کا امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ویٹرنری ہسپتالوں میں کوئی مسنگ فیسلٹی نہیں، امجد علی جاوید نے نشاندہی کی کہ محکمہ لائیو سٹاک کو 1250ملین بجٹ سے پہلے ملے خرچ صرف 18ملین کئے، دوسرے کوارٹر میں 1390ملین مگر 12ملین خرچ کئے، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیشن سنگھ اروڑا نے کہا کہ چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج مینارٹی کارڈ کا آغاز کیا، پچاس ہزار خاندانوں کو اقلیت کارڈ دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے کہا حکومت نے نوماہ کی کارکردگی میں اپنا فوکس تختیوں پر رکھا ہے ، 6.

1ارب ایجوکیشن کے لئے بجٹ میں رکھے گئے، پیسوں میں چودہ فیصد خرچ کیا۔ تعلیم کی حالت یہ سکول کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ حکومت کی توجہ تعمیری کام سے ہٹ گئی ہے، آپ کی حکومت فارم 47 کے ذریعے آئی ہے، رجیم چنج سے ہی ن لیگ کی حکومت چل رہی ہے] پنجاب میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے] دس ماہ میں حکومت نے کیا کیا، سڑکیں بند کرنے اور تختیاں لگانے سے کیا ہوگا۔ دسمبر تک سنتیالیس ہزار سے سکول کی تعداد اٹھائیس ہزار رہ جائے گی، حکومت کے پاس مارچ میں بجٹ ختم ہو جاتا ہے۔ وائس چانسلر کے معاملے پر گورنر سے لڑائی ہوتی رہے، وائس چانسلر کس طرح لگ رہے سب کے سامنے ہے۔ ائیر ایمبولینس کی بہت تشہیر کی گئی، تب بھی حکومت کو کہا تھا پہلے ہیلتھ کا نظام ٹھیک کر لیں۔ چودھری افتخار چھچر نے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر کے طور پر جم خانہ کلب کی زمین پر عام شہری پارک بنانے کا بل پیش کر دیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ عام شہری کی سرکاری زمین پر قائم دکان کا کرایہ ڈھائی ہزار فیصد بڑھا دیا گیا، ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں جن کے کانٹریکٹ تھے۔ ان کے کانٹریکٹ ڈسٹ بن میں پھینک کر ایک دم سے کرائے بڑھا دئیے گئے۔ ہم سمجھ رہے تھے یہ کابینہ کا فیصلہ ہے لیکن بعد میں  معلوم ہوا کابینہ کی طرف سے کوئی آرڈر نہیں آیا۔ جمخانہ کو ایک ہزار ستر کنال زمین پچاس روپے پر کرایے پر دی گئی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ پچاس روپے بھی نہیں دے رہے ہیں۔ جمخانہ کلب کے ساتھ اتنی رعایت میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بل کمیٹی کو ریفر کردیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اپوزیشن کے ایوان میں کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’اوو اوو’ کی آوازیں نکال کر احتجاج

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے دوران اجلاس ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر بھرپور احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اسمبلی اراکین کے محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالوں کے جوابات دی رہی تھیں کہ اپوزیشن نے ایوان میں ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیے:’اوووو،  اووووو‘

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی اپوزیشن کے احتجاج پر طنزیہ جملہ کسا اور کہا کہ اپوزیشن ارکان اور اونچا ’اوو اوو‘ کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ رانا شہباز صاحب آپ کی  اوو اوو کی آواز نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Protest pujab assembly احتجاج پنجاب اسمبلی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اپوزیشن کا احتجاج
  • وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی کا احتجاج،ایوان مچھلی منڈی بن گیا
  • وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، پی ٹی آئی اراکین کا اووو اووو کرکے احتجاج
  • قو می اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی آمد،اپوزیشن کا ہنگامہ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، اپوزیشن اور حکومت کی شدید نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں
  • پنجاب اسمبلی ، پینگ بازی کیخلاف سخت ترین قانون سمیت 12بل منظور ، اپوزیشن کا احتجاج واک آئوٹ 
  • پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’اوو اوو’ کی آوازیں نکال کر احتجاج