WE News:
2025-01-22@13:50:37 GMT

سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان کون ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان کون ہوگا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کپتان کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گلیڈی ایٹرز 2025 کے سیزن کے لیے اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے ہیڈ کوچ معین خان کے ساتھ متحرک کمبی نیشن کے لیے 29 سالہ سعود شکیل کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز گلیڈی ایٹرز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان کے موجودہ ہیڈ کوچ شین واٹسن پی ایس ایل 10 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائز نے وضاحت کی کہ واٹسن کی عدم دستیابی لیگ کی ونڈو کی ری شیڈولنگ کی وجہ سے تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تمام فارمیٹس اور پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر موقع نہیں دیا جارہا، ساجد خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن لیگ کی ونڈو میں تبدیلی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے جس سے ان کے پہلے سے طے شدہ طویل المدتی معاہدوں پر اثر پڑے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹسن فرنچائز کے لیے خوش قسمت رہے ہیں کیونکہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کا ٹائٹل اس وقت جیتا تھا جب وہ بطور کھلاڑی شامل ہوئے تھے اور واٹسن کے ہیڈ کوچ بننے پر ٹیم نے 4 سال کے وقفے کے بعد پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ واٹسن کی عدم موجودگی کے پیش نظر یہ اطلاعات ہیں کہ معین خان پی ایس ایل 10 کے لیے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش

علاوہ ازیں سرفراز احمد کو ممکنہ طور پر گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری سونپے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔ چیمپیئنز کپ کے دوران مینٹورنگ کرنے والے سرفراز یہ نیا عہدہ سنبھال سکتے ہیں تاہم اس دوران انہیں پی سی بی کی جانب سے تنخواہ نہیں ملے گی۔ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ان کا تعلق لیگ کے آغاز سے ہے، اور وہ ان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جس نے ٹیم کو 2019 میں اپنا واحد پی ایس ایل ٹائٹل دلوایا تھا۔

سرفراز احمد نے بطور کپتان 86 میچوں میں 29.

32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے جن میں 7 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان کی قیادت کی مدت 2023 میں ختم ہوگئی جب ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے رائلی روسو نے لے لی تھی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

پی ایس ایل کے 2023 ایڈیشن میں سعود شکیل کی کارکردگی نے انہیں کپتانی کا مضبوط دعویدار بنا دیا ہے۔ انہوں نے 10 میچوں میں 141.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 323 رنز بنائے، جن میں 2 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں، اور ٹورنامنٹ کے 7ویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سرفراز احمد سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سعود شکیل شکیل کو ہیڈ کوچ کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں

کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں

متعلقہ مضامین

  • سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ
  • سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ
  •  لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا
  • کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
  • زیادہ مقبول کون؟ بابر اعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ
  • کوئٹہ سے زیارت کا سفر نامہ
  • روہت شرما کا لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ رویہ، ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارتی بلے باز رشب پنت کپتان مقرر، اعلان پر سب حیران
  • بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ