پاکستان میں توہین مذہب کے جعلی کیسز کا سلسلہ بدستور جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ دن پہلے حکومت پر اس وجہ سے برہمی کا اظہار کیا کہ وہ توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور الزامات جیسے انتہائی سنگین معاملے پر ایک تحقیقاتی کمیشن بنانے پر ابھی تک ناکام ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
گزشتہ برس ستمبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو توہین مذہب کے جعلی مقدمات میں پھنسا کر بلیک میل کرنے کے معاملے پر عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔
پٹیشنر کے وکیل عثمان وڑائچ نے کیس داخل کرتے ہوئے سپیشل برانچ کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا تھا جس کے مطابق ایک 'آرگنائزڈ گینگ‘ بلیک میل کرنے کے لیے نوجوانوں پرجعلی بنائی گئی شہادتوں کے ذریعے جھوٹے بلاسفیمی کے کیس بنا رہا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان: آن لائن توہین مذہب کے بڑھتے واقعات اور خود ساختہ ’چوکس گروپ‘
پاکستان میں توہین مذہب کے ملزم کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکار معطل
ہائیکورٹ نے حکومت اور ایف آئی اے سے اس سلسے میں جواب طلب کیا تھا اور اس معاملے کی باقاعدہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا کہا تھا۔
لیکن حکومت اور تحقیقاتی ایجنسی دونوں ہی عدالت میں کوئی تسلی بخش جواب داخل کرانے میں ناکام رہے۔ بلاسیفی کے جعلی کیسز کا کیا معاملہ ہے؟تفصیلات کے مطابق، ملک بھر میں 400 سے زیادہ افراد، جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں، ایک ایسے گروہ کے ہاتھوں جھوٹے توہینِ مذہب کے مقدمات میں پھنس چکے ہیں جو خود کو سماجی میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نگرانی کرنے والا ایک خود ساختہ 'نگران‘ گروہ ظاہر کرتا ہے۔
بعض متاثرین کے مطابق یہ گروپ لوگوں کو خود گرفتار بھی کرتا ہے، ان پر تشدد کیا جاتا ہے اور بعد میں پیسے نہ ملنے کی صورت میں انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
ڈی ڈبلیو نے اس معاملے پر ملکی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے میں کام کرنے والے بعض افسران سے بات کی۔ اس ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے ناظ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ''یہ کام خود ساختہ نگرانی سے شروع ہوا، اور ابتدا میں شاید کچھ ایسے لوگوں کو رپورٹ کیا گیا ہو جنہوں نے ایسا مواد تو شیئر نہیں کیا کہ جس کی بنیاد پر سزائے موت دی جا سکے، لیکن کچھ قابل اعتراض مواد شیئر کیا ہو۔
لیکن وقت کے ساتھ مالی فائدے کا عنصر نظر آنے کے بعد اس گروہ نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور خود لوگوں کو پھنسانا شروع کر دیا ہے۔‘‘ سپیشل برانچ کی رپورٹ کیا ہے؟جنوری 2024 میں اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (سپیشل برانچ) کی سربراہی میں ایک رپورٹ تیار کی گئی جس میں ایسے گینگ کی موجودگی کا بتایا گیا جو لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے لیے ان کو بلاسفیمی کے کیسز میں پھنسا رہا ہے اور ان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ''ایک منظم گروہ سوشل میڈیا پر واٹس ایپ اور فیس بک گروپس کے ذریعے نوجوانوں کو پھنسانے میں مصروف ہے۔ یہ گروہ حساس اور متنازعہ مواد شیئر کرتا ہے اور ناتجربہ کار یا غیر محتاط نوجوانوں کو غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے پر اکساتا ہے۔ بعد میں ان تبصروں کو ذاتی طور پر حاصل کر کے محفوظ کیا جاتا ہے اورایف آئی کے بعض عناصر کی ملی بھگت سے ایف آئی اے میں مقدمات درج کرائے جاتے ہیں۔
‘‘رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، ''یہ گروہ مذاکرات کے لیے ایک لڑکی کے ذریعے رابطہ کرتا ہے، اور عدم معاہدے کی صورت میں کیس کو آگے بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ گروہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گستاخی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کرنے اور سیمینار منعقد کرنے میں بھی سرگرم ہے، اور لوگوں کو پھنسانے کے لیے منظم انداز میں کام کر رہا ہے۔‘‘
متاثرین کے ورثا کیا کہتے ہیں؟ڈی ڈبلیو نے کم از کم چھ ایسے افراد کے ورثا سے بات کی جو اس گروہ کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں۔
ان ورثا نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخوست کی اور کہا کہ معاشرے میں لوگ صرف الزام کو دیکھتے ہیں اور تحقیق پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ایسے ہی ایک مقدمے کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھنسایا گیا ہے اور اسے اغوا کرنے کے بعد اغوا کرنے والوں نے خود اس کے فون سے قابل اعتراض مواد شیئر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا جس کے ادا نہ کرنے پر ان کے بیٹے پر کیس بنا دیا گیا۔جب کہ ایسے ہی ایک اور نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا، ’’میرے پاس تو صرف تین لاکھ روپے تھے اور وہ میں نے انہیں دے دیے لیکن اتنے پیسوں میں وہ نہیں چھوڑتے۔ بس اتنی امید ہے کہ شاید اس پر تشدد میں کچھ کمی کر دیں۔‘‘
اسلام آباد کی ایک عدالت میں ایسے ہی ایک مقدمے کا سامنا کرنے والے ایک نوجوان کی والدہ کے مطابق، ''ہمارے بچوں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور عدالتیں مانتی بھی ہیں لیکن ضمانت دینے سے گریزاں ہیں۔
‘‘ وکلاہ کا کیا کہنا ہے؟پھنسائے گئے لوگوں کے ایک وکیل ھادی علی چٹھہ کے مطابق عدالتوں میں پیش کی جانے والی زیادہ تر شہادتیں جعلی ہو تی ہیں: ''اگر قانون کے مطابق پیش کی گئی شہادتوں کا ڈیجیٹل فرانزک کروایا جائے تو یہ آسانی سے ثابت ہو سکتا ہے، لیکن ایف آئی اے نے فرانزک نہیں کروایا اور یہ بات اب ہائیکورٹ اور اور دوسری کورٹس بھی مانتی ہیں لیکن بے گناہ لوگوں کو ضمانت دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
‘‘ھادی علی نے یہ بھی بتایا کہ پانچ ایسے لوگ جن پر بلاسفیمی کے کیسز بنائے گئے تھے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان میں سے تین کی اموات اڈیالہ جیل میں اور دو کی لاہور جیل میں ہوئی ہیں اور اموات کی وجہ بے تحاشہ تشدد بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا الزام ہی بہت خطرناک ہے،پاکستان میں لوگ تحقیق نہیں کرتے بس یقین کر لیا جاتا ہے اس لیے جیل میں قید نوجوان محفوظ تصور نہیں کیے جا سکتے۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے کا باقاعدہ مؤقف جاننے کے لیے متعدد مرتبہ سپوکس پرسن سے رابطہ کرنے کی کو شش کی گئی لیکن ان کی طرف نہ تو کسی کال کا جواب دیا گیا اور نہ ہی لکھے ہوئے میسجز کا کوئی جواب موصول ہوا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے توہین مذہب کے ایف آئی اے کے مطابق لوگوں کو کے ذریعے کرتا ہے جاتا ہے کے جعلی ہیں اور کیا کہ ہے اور کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
آزادئ مذہب اور آزادئ رائے کا مغربی فلسفہ
مذہبی آزادی اور مذہبی مساوات کے حوالے سے ایک بات تو یہ کی تھی کہ وہ مذہب کو معاشرے سے لاتعلق قرار دیتے ہیں۔ بنیادی اور اصولی جھگڑا یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مذہب کا معاملہ شخصی ہے اور عقائد، عبادات، اخلاقیات تک مذہب محدود ہے۔ معاشرہ، سوسائٹی، سماج، قانون، عدالت اور سیاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب ہم مذہب کے معاشرتی احکام کی بات کرتے ہیں، مثلاً سیاست میں نمائندگی، یا عورت کی حکمرانی، یا حاکم کے لیے مسلمان ہونے کی شرط کی بات کرتے ہیں، یا ہم تجارت میں سودی بینکاری کی بات کرتے ہیں، یا جب ہم عدالت میں حدود شرعیہ کے نفاذ کی بات کرتے ہیں، یہ سارے مذہبی حوالے ہیں، تو ان حوالوں کو مغرب نہیں مانتا۔ اس کا کہنا ہے کہ معاشرے کے اجتماعی معاملات سوسائٹی نے خود طے کرنے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ذریعے طے کرے یا جو بھی اتھارٹی ہو وہ طے کرے۔ مذہب کی بنیاد پر معاشرے کے اجتماعی معاملات طے نہیں ہونے چاہئیں۔ جبکہ ہمارے تو سارے معاملات ہی مذہب کی بنیاد پر طے ہوتے ہیں۔ تجارت، معیشت، سیاست، عدالت، سب معاملات میں ہم قرآن و حدیث سے رہنمائی لیتے ہیں۔ یہ ہمارا مذہبی حوالے سے مغرب کے ساتھ تنازعہ ہے اور ہم جہاں بھی مذہب کے حوالے سے بات کریں گے تو ان کا اعتراض ہوگا کہ یہاں مذہب کا حوالہ درست نہیں ہے۔
اس کی ایک چھوٹی سی مثال ذکر کرتا ہوں۔ چھوٹے چھوٹے واقعات ہوتے ہیں جن سے نفسیات کا اندازہ ہوتا ہے۔ ابھی دو سال پہلے کی بات ہے کہ امریکہ کی ایک لوکل کونسل میں ایک مسلمان رکن بن گیا تو اس نے کہا میں تو کارروائی کا آغاز بسم اللہ سے کروں گا، قرآن پاک کی تلاوت سے کروں گا۔ دوسروں نے کہا کہ ہمارا بھی حق ہے کہ ہم بائبل سے اور گاڈ سے اور جیسس سے آغاز کیا کریں گے۔ اس پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گیا کہ ٹھیک ہے، جس دن یہ شروع کریں گے بائبل سے شروع کریں گے، اور جس دن مسلمان شروع کریں گے وہ قرآن کی تلاوت سے شروع کریں گے۔ لیکن یہ فیصلہ چیلنج ہو گیا کہ یہ چونکہ مذہب کے حوالے سے ہے، اس لیے یہ ملکی قوانین کے خلاف ہے۔ یہ ان کی حساسیت کی بات کر رہا ہوں کہ معاشرتی اور اجتماعی معاملات میں ایک چھوٹی سی بات بھی ان کے ہاں قابل برداشت نہیں ہے جو مذہب کے حوالے سے کی جائے۔ یہ مغرب کے ساتھ ہمارا دوسرا بنیادی تنازعہ ہے۔
ہمارا تیسرا تنازعہ آزادی رائے کے حوالے سے ہے۔ آزادئ رائے کی حدود کیا ہیں اور اس کا کہاں کہاں کیا کیا دخل ہے؟ انسانی حقوق کے چارٹر میں لکھا ہوا ہے کہ ہر شخص کو اپنی رائے قائم کرنے کا، رائے تک رسائی حاصل کرنے کا، رائے کو لوگوں تک پہنچانے کا، رائے کے لیے لابنگ کرنے کا، اور اس کی لوگوں کے سامنے وضاحت کرنے کا حق حاصل ہے۔ آپ رائے سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن رائے کے حق سے اختلاف نہیں کر سکتے۔ ان کا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس آدمی کی رائے ٹھیک نہیں ہے، لیکن یہ بات کہ اسے رائے دینے کا حق نہیں ہے، یہ بات آپ کسی بھی معاملے میں نہیں کہہ سکتے۔ یہ آزادئ رائے کا ایک مستقل ٹائٹل ہے۔ اس پر ہمارا بڑا تنازعہ ہوتا ہے۔
جب ہم مذہب کی توہین، انبیاء کرامؑ، مذہبی کتابوں، یا مذہبی شخصیات کی توہین کو جرم قرار دیتے ہیں اور ان پر سزا کی بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ رائے سے اختلاف کریں، لیکن کسی کو رائے کے حق سے محروم نہ کریں۔ اگر کسی کی رائے قرآن کے خلاف ہو گئی ہے تو اس کی اپنی رائے ہے، اسے اس کا اظہار کرنے دیں۔ اگر کسی کی رائے اللہ کے خلاف یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہو گئی ہے تو اسے کہنے دیں۔ آپ کسی کو رائے اختیار کرنے سے، رائے کا اظہار کرنے سے روکنے کا حق نہیں رکھتے۔ یہ ہے بنیادی تنازعہ۔ اس پر جو ہمارے پریکٹیکل معاملات اور عملی مسائل ہوئے ہیں، ان میں سے وہ مقدمات جو پچھلے دس پندرہ سال میں میرے سامنے ہوئے، میں مغرب کا موقف سمجھانے کے لیے دو تین بیان کر دیتا ہوں۔
آپ جانتے ہیں کہ سلمان رشدی انڈین شہری ہے، اب بھی زندہ ہے، برطانیہ میں رہتا ہے، اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا ہے۔ اس نے ایک کتاب لکھی ’’دی سیٹینک ورسز‘‘ (شیطانی آیات) اس کا اردو ترجمہ بھی ہوا۔ یہ ناول طرز کی کتاب ہے جس میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکی دور کو، وحی کے نزول کو، جبریلؑ کی آمد کے واقعہ کو ناول کے انداز میں بیان کیا ہے۔ اور اس میں اس نے جناب نبی کریمؐ، حضرت جبریلؑ کے حوالے سے بھی اور قرآنی آیات کے حوالے سے بھی بہت توہین آمیز لہجہ اختیار کیا ہے۔ آپ اس کتاب کے ٹائٹل ’’شیطانی آیات ‘‘ سے ہی اس کا اندازہ کر لیں۔ لہجہ اس قدر توہین آمیز ہے کہ میں اپنی بات آپ سے کرتا ہوں کہ میں اس کے اردو ترجمے کا انتظار کرتا رہا۔ جب مجھے میسر آیا تو میں تین چار صفحے سے زیادہ نہیں پڑھ سکا۔ اسے پڑھنے کی میری ہمت نہیں پڑی، حالانکہ میں بڑا ٹھنڈا بندہ شمار ہوتا ہوں کہ سنتا بھی ہوں اور برداشت کرتا ہوں۔
چنانچہ اس پر احتجاج ہوا، لندن میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ دنیا بھر میں احتجاج ہوا، پاکستان میں بھی ہوا، اسلام آباد میں تو فوج اور مظاہرین کی لڑائی ہوئی۔ مطالبہ یہ تھا کہ کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کو توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔
(جاری ہے)