پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان میں ہر کچھ عرصے کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے خبریں چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ بہت سے ممالک میں ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین اور کاروبار کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور چونکہ پاکستانی عوام کی بھی ایک بڑی تعداد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خبریں وقتا فوقتا گردش کرتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:2025 میں کرپٹو کرنسی کی قدر و قیمت کہاں تک پہنچے گی؟
اب ایک بار پھر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل دینے کے بارے میں حکومتی سطح پر کوئی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مکمل فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے اور اگر یہ فریم ورک منظور ہو جاتا ہے۔ تو اس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائی جائی گی۔
وی نیوز نے جب اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تو اسٹیٹ بینک کے ترجمان خبیب عثمانی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایسا کوئی میسج ارسال نہیں کیا گیا۔ اگر اس قسم کی کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تو اس کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی گئی تو اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل نہ دینے کے اپنے پہلے موقف پر قائم ہے، اور تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو میں لین دین سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام
تاہم دوسری جانب پاکستانیوں کی کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ اور ا س کا اندازہ دسمبر 2021 میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2021 میں تقریباً 20 بلین ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی قدر ریکارڈ کی، جو کہ ملک کے موجودہ وفاقی ذخائر سے زائد ہے۔
پاکستان 2020-21 کے دوران کرپٹو کرنسی اپنانے کے انڈیکس میں ہندوستان اور ویتنام کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیوں کا رجحان تیزی سے زور پکڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا فیوچر ہے؟ اور کرپٹو کرنسی پاکستانی معیشت کے لیے کتنی مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ اس حوالے سے معاشی ماہر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ پوردی دنیا میں کرپٹو کرنسی کو تیزی سے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ دراصل یہ ایک بلاک چین ٹیکنالوجی ہے،پاکستان کو نئی ایجادات کی طرف بڑھنا ہوگا۔ کیونکہ دنیا کا معاشی نظام تبدیل ہو رہا ہے۔
ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگایہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا متبادل کیا ہوسکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتا ہے تو پاکستان کو اس طرح کی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک جس ڈیجیٹل کرنسی کی بات کرتا ہے وہ تو ہم پہلے سے ہی استعمال کر رہے ہیں۔ ایزی پیسہ، صدا پے، جیز کیش اور منی ٹرانسفر کی دیگرایپس۔
اسٹیٹ بینک اور حکومت دونوں سوئے ہوئے ہیںان کہنا تھا کہ جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ پالیسی پر بات کی گئی ہے۔ اس میں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ بالکل فضول ہے۔ پاکستان میں اسٹیٹ بینک اور حکومت دونوں ہی سوئے ہوئے ہیں۔ اگر وقت پر کرپٹو کر ملک میں قانونی شکل نہ دی گئی تو پاکستان دنیا کہ مقابلے میں پیچھے رہ جائے گا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے نفع اور نقصان بہت بعد میں آتے ہیں۔ سب سے پہلی بات ملک میں نئی ایجادات کو اپنایا جائے تاکہ پوری دنیا کے فنانشل سسٹم کے مطابق چلا جا سکے۔
معاشی امور پر گہری نظر رکھنے والے صحافی مہتاب حیدر نے اس بارے میں وی نیوز کا بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اب تک کرپٹو کرنسی کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسٹیٹ بینک ابھی بھی اس کو ریویو کر رہا ہے۔ مگر اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ اس کی پاکستان میں قانونی حثیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حوالہ اور کرپٹو کرنسی کا ابھرتا ہوا گٹھ جوڑ
تقریباً ایک سال قبل جب آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن پاکستان آیا تو ان کی جانب سے بھی حکومت کو کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کو باقاعدہ کرنسی کا درجہ دیا جائے۔اور اس کو ٹیکس نیٹ میں بھی لایا جائے۔
مہتاب حیدر کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مزید کرپٹو کرنسی کے حوالے سے چیزیں دیکھ بچار کر اس کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ اور اس کی پروٹیکشن کے حوالے سے کوئی فریم ورک تیار کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک کو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اپنا واضح فیصلہ سنا دینا چاہیے۔ اس میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اگر اسٹیٹ بینک نے اجازت دینی ہےتو پاکستانی جو سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں وہ وقت پر سرمایہ کاری کر سکیں اور اگر اجازت نہیں دینی تو وہ پاکستانی جن کی پہلے سے سرمایہ کاری ہے، وہ وقت پر اس کو نکال لیں، تاکہ پاکستانی مشکل وقت سے بچ جائیں۔ اور اگر اسٹیٹ بینک اجازت دیتا ہے تو یقیناً اس سے معیشت کو بھی مثبت اثر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کو اس پر اپنا واضح فیصلہ سنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی لین دین کے خلاف واضح پالیسی اپنائی جائے، ایف آئی اے
پاکستان میں کرپٹو کرنسیوں کے حوالے سے کیا آرا پائی جاتی ہیں؟معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرپٹو ایک نیا تصور ہے، اور اس کی ٹریڈنگ کی اجازت اسٹیٹ بینک کی جانب سے نہیں دی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بھی کرنسی ہوتی ہے وہ کسی ملک کی ضمانت پر جاری ہوتی ہے۔ اگر کرپٹو کو قانونی شکل دے دی جائے تو کرپٹو کسی ریاست کی ذمہ داری پر جا رہی ہوگی۔ اگر کوئی بھی کرنسی بنا لی جائے تو اس کے پیچھے بہت سے سوالات ہوتے ہیں۔ اس کا ریگولیٹری فریم ورک کیا ہے؟ کس بنیاد پر جاری ہوئی ہے؟ اور کیسے جاری ہوئی ہے؟۔ یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو کرپٹو کے حوالے سے بہت مبہم ہیں۔
راجہ کامران کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی میں خریداری بھی آسان نہیں ہے۔ کرپٹو موبائل یا سسٹم پر ڈاؤن لوڈ کی جائے تو وہ ڈیوائس کی میموری بہت زیادہ لے لیتی ہے۔ دوسرا بجلی زیادہ کنزیوم کرتی ہے۔ بہت سی ایسی کرپٹو مائننگ کمپنیاں، جو کرپٹو جاری کرتی تھیں۔ چین کی جانب سے ان کو بین کر دیا گیا، کیونکہ وہ بہت بڑے پیمانے پر بجلی کو استعمال کر رہی تھیں۔ اور وہاں بجلی کرائسس پیدا ہو رہا تھا۔ اسی لیے پوری دنیا میں کرپٹو پر ذرا سختی کی جا رہی ہے۔ کیونکہ کرپٹو مائننگ بہت زیادہ وقت اور بجلی لیتی ہے۔ اور دوسرے وجہ یہ ہے کہ کرپٹو کسی کرنسی کی صورت میں نہیں ہے۔ اس کی اہمیت کا تعین بائی نانس اکاؤنٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔ کرپٹو کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا آسان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی اور کرپٹو کرنسی مائننگ ماحول کے لیے کس قدر تباہ کن ہیں؟
راجہ کامران کا کہنا تھا کہ کرپٹو کا اس کے علاوہ ایک شرعی معاملہ بھی ہے۔ کوئی بھی روپیہ یا کوئی بھی کرنسی کسی بھی چیز کے لین دین کا ایک ذریعہ ہے۔ مثال کے طور پر میرے پاس پرانا 100 کا نوٹ ہے میں بینک سے نیا نوٹ 100 کا لونگا تو اس پیسے کی قدر میں کوئی اونچ نیچ نہیں آئے گی۔ دونوں کی ویلیو برابر ہی رہے گی۔
اسلام میں کرنسی کی تجارت منع ہے۔ جسے روپے پر بیع کہتے ہیں۔ لیکن کرنسی سے تجارت کر سکتے ہیں۔ جیسے پیسے دے کر کچھ خرید لیا جائے۔ کرپٹو کرنسی کے طور پر استعمال نہیں ہو رہی۔بلکہ کرپٹو کی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری یہ ذاتی رائے ہے کہ شرعی اعتبار سے بھی کرپٹو میں ابھی کچھ ابہام ہیں۔ لوگ کرپٹو میں خریدوفروخت کم بلکہ سٹے بازی کر رہے ہیں۔
ایک مزید سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی لوگوں کے موبائل والٹ میں نہیں بلکہ بائنانس والٹ میں ہوتی ہے۔ جس پر ٹریڈنگ ہوتی رہتی ہے۔ جبکہ اگر کسی نے ایچ بی ایل میں اپنے پیسے رکھے ہوئے ہیں، وہ جب چاہے آن لائن پیمنٹ کر کے چیز خرید سکتا ہے۔ اور وہ پیسے پڑے پڑے کم یا زیادہ بھی نہیں ہو رہے۔ جب میں نے اپنی بینک ایپ کے ذریعے اپنی اصلی کرنسی کو ڈیجیٹل فارم میں تبدیل کر لیا ہے تو مجھے ڈیجیٹل کرنسی کی کیا ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں کی کرپٹو کرنسی میں بڑی ڈکیتی، معاملہ ہے کیا؟
واضح رہے کہ ٹرمپ کے میم کوائن کے حوالے سے بھی خدشات پائے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ’میم کوائن‘ میں اندرونی قدر کی کمی ہے اور یہ انتہائی غیر مستحکم سرمایہ کاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک خبیب عثمانی ڈونلڈ ٹرمپ راجہ کامران کرپٹو کرنسی مہتاب حیدر میم کوائن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ڈونلڈ ٹرمپ راجہ کامران کرپٹو کرنسی مہتاب حیدر میم کوائن اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی سرمایہ کاری راجہ کامران قانونی شکل کہ پاکستان کوئی بھی کرنسی کی کرنسی کو رہے ہیں نہیں ہے لین دین رہی ہے رہا ہے اگر اس جا رہی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523 کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟
پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں مسافر کو روکا تو مسافر سے لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ضبط کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000 جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد کیے گئے، جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کسٹمز ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بھارتی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبطگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان کسٹمز جعلی بھارتی کرنسی جعلی نوٹ دبئی ڈھاکہ کارروائی کراچی ایئرپورٹ مسافر