سابق وفاقی وزیربیگم عفیفہ ممدوٹ انتقال کر گئیں ‘نماز جنازہ آج لاہور میں ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) بزرگ خاتون بیگم عفیفہ ممدوٹ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ لغاری فیملی کی بزرگ شخصیت بیگم عفیفہ ممدوٹ ایک باوقار اور معزز خاتون تھیں جو اپنے خاندان اور سماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔ عفیفہ جمال لغاری 4 ستمبر 1928 کو پیدا ہوئیں، وہ نواب سر جمال خان لغاری کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ ڈیرہ غازی خان میں ایم این اے کے الیکشن میں بھی حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔ سابق صدر پاکستان فاروق لغاری کی پھوپھو تھیں۔ بیگم عفیفہ ممدوٹ کی شادی نوابزادہ ذوالفقار علی خان ممدوٹ سے ہوئی تھی جو کہ نواب شاہنواز خان ممدوٹ کے صاحبزادے اور تحریک پاکستان کے اہم ذمہ داروں میں سے ایک تھے اور تقسیم سے قبل مسلم لیگ کے صدر تھے۔ بیگم ممدوٹ نے صحت، سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کی وفاقی وزیر اور اقوام متحدہ میں ملک کی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر پورے خاندان میں سوگ کا سماں ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، سماجی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہونے کی توقع ہے۔ بیگم عفیفہ ممدوٹ کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی قل خوانی 21 جنوری بروز منگل سہ پہر 3 بجے 110 جی ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور میں
پڑھیں:
حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے، فواد چودھری
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن پر اتنا زور کیوں دے رہے ہیں، حکومت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے، حکومت پر بیرونی دباؤ پڑ گیا ہے۔