اسلام آباد:

وفاقی حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2023-24 میں 577 ارب روپے جمع  کیے ہیں، اس طرح حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ، الکوحل سے بھی ٹیکس وصولی بڑھی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹس پر ڈیوٹی 95 ارب اضافے سے 237 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح سیمنٹ پر پہلے کے مقابلے میں 11.

32 ارب زیادہ وصول کیے گئے جو مجموعی طور پر  77 ارب 71 کروڑ کی وصولی بنتی ہے۔

سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی 113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب، فضائی ٹکٹ پر ٹیکس وصولی 7.22 ارب اضافےسے 47 ارب، کھاد پر ایک سال میں 29 ارب روپے سے زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی۔

اسی طرح دودھ اور کریم کے استعمال میں اضافہ ہونے سے  ایکسائز ڈیوٹی ریونیو 5 ارب وصول کیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریونیو میں ارب روپے وصول کی

پڑھیں:

سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • حکومت کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے لیوی وصولی کی اجازت
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • سیکڑوں ارب کا شارٹ فال؛ گیس کمپنیوں نے وصولی کیلیے درخواستیں دائر کردیں