عمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن /اسلام آباد(سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈز کیس میں سزا سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو گا ،سزا کے فیصلے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کو بھی شدید دھچکا پہنچے گا ، پاکستان اس وقت معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس سے ملک کو نکالنے کیلئے ایسے فیصلوں کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔

جمعہ کو سب نیوز سے خصوصی گفتگو میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈز کیس میں سزا کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا کے فیصلے سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کی کوششوں کو دھچکا پہنچے گا ، یہ فیصلہ کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں ،اس فیصلے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ پاکستان اس وقت معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس سے ملک کو نکالنے کیلئے ایسے فیصلوں کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیاسی عدم استحکام میں کے فیصلے سے اضافہ ہو گا

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر جرم کیسے ثابت ہوا؟ عدالتی فیصلے کی تفصیلات

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر جرم کیسے ثابت ہوا؟ عدالتی فیصلے کی تفصیلات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز


راولپنڈی:عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جرم کس طرح ثابت ہوا، اس حوالے سے عدالتی فیصلے کی تفصیلات موجود ہیں۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 10-اے کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوتا ہے۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کرپشن میں ملوث پائے گئے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
اسی طرح عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بشریٰ بی بی پر جرم میں معاونت کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ بشری بی بی کو نیب آرڈیننس 10 اے کے تحت 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی سنائی جاتی ہے۔
بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کیا جاتا ہے۔ القادر یونیورسٹی فیڈرل حکومت کی تحویل میں دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصلہ عمران کیلئے نئی مشکل،سیاسی اثرات ہوںگے
  • عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا، پی ٹی آئی ارکان کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج
  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے، شوکت یوسفزئی
  • عمران اور بشریٰ کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی  ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
  • شوکت یوسفزئی نے عمران خان کیخلاف فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی پر جرم کیسے ثابت ہوا؟ عدالتی فیصلے کی تفصیلات
  • پاکستان کو شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،  مولانا فضل الرحمٰن