میرپورخاص ریجن میں شاندار اسٹیم مقابلوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، سیکرٹری ایجوکیشن زاہد علی عباسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفعیہ جاوید ملاح کی خصوصی ہدایت میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز میرپورخاص ریجن میں شاندار اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔بحریہ فاؤنڈیشن اسکول بینڈ کے طالب علموں نے بینڈ کی دھن پر معزز مہمانوں والدین اور طالب علموں کا استقبال کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ جاوید ملاح نے اپنے دست مبارک سے ربن کاٹ کر مقابلوں کا افتتاح کیا اور فضا میں کبوتر چھوڑے مقابلوں میں 50 سے زائد اسکولوں کے 350 پروجیکٹ شامل تھے معزز مہمانوں رفیعہ جاوید ملاح ، قربان علی بھٹو،نصر اللہ حمزہ ،اخلاق احمد،ممتاز علی قمبرانی، گلاب رائیاور سید طارق شاہ نے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا قومی ترانے کے بعد ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز پروفیسر عبدالہادی داؤد پوتہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز رفیعہ جاوید جاوید ملاح نے اسٹیم مقابلوں کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ریجن میرپورخاص کے طالب علموں کی کارکردگی شاندار ہے اور مجھے امید ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلے میں میرپورخاص ریجن سخت حریف ثابت ہوگا۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عبدالہادی داؤد پوتہ اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا-تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین ثمر ٹالپر،ڈائریکٹر کالجز میرچند اوڈ اور اپسما کے چیئرمین سید طارق شاہ نے شاندار اسٹیم مقابلوں کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک پیش کی اور طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔سائنس پروجیکٹ میں پہلی پوزیشن سندھ پبلک اسکول عمرکوٹ دوسری پوزیشن برائٹ فیچر اسار سیکنڈری اسکول اسلام کوٹ تیسری پوزیشن الہدی پبلک ہائی اسکول ٹنڈو جان محمد،رائٹ سولیوشن اسکول عمرکوٹ ،ائر فاؤنڈیشن اسکول میرپورخاص،فاس دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی اور مومنٹس اسکول میرپورخاص نے حاصل کی۔ ٹیکنا لوجی پروجیکٹ میں پہلی پوزیشن پروگریس پبلک اسکول مٹھی دوسری پوزیشن میرٹ پیلس ہائی اسکول میرپورخاص اور تیسری پوزیشن دیپ اکیڈمی مٹھی نے حاصل کی۔انجینئرنگ پروجیکٹ میں پہلی پوزیشن پروگریس پبلک سکول مٹھی دوسری پوزیشن برائٹ فیوچر پبلک ہائر سیکنڈری اسکول اسلام کو اور تیسری پوزیشن لنکلن اسکول میرپورخاص نے حاصل کی۔آرٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن نو برائٹ فیوچر پبلک ہائر سیکنڈری اسکول مٹھی نے دوسری پوزیشن میرٹ پیلس ہائی اسکول نے اور تیسری پوزیشن سندھ پبلک ہائر سیکنڈری اسکول عمرکوٹ میرپورخاص نے حاصل کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پہلی پوزیشن اسٹیم مقابلوں دوسری پوزیشن تیسری پوزیشن طالب علموں جاوید ملاح نے حاصل کی
پڑھیں:
پیپرا اور نادرا کے درمیان شفافیت اور بہتر کارکردگی سے متعلق معاہدے پر دستخط
اسلام آباد ( صغیر چوہدری )پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) نے پاکستان میں پبلک پروکیورمنٹ کے عمل میں شفافیت بڑھانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کے تحت این ٹی ایل ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد ای سہولت کے ذریعے “ای پاک ایکوئزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پیڈز)” میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔
پیپرا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ افضال رانا نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای پیڈز سسٹم میں شناختی تصدیق کی سہولت دھوکہ دہی سے نمٹنے اور پبلک پروکیورمنٹ کی کارروائی میں اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
این ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر خان آزاد نے کہا کہ شناختی تصدیق کی محفوظ اور معتبر خدمات کی فراہمی کا یہ معاہدہ پاکستان میں پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔معاہدے پر عملدرآمد سے ملک بھر میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ پہلے مرحلے کے دوران تقریباً 35 ہزار سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں توقع ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔پیپرا کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر حافظ جاوید احمد، پرنسپل سافٹ ویئر انجینئر سید عابد علی رضوی، اور پرنسپل بزنس اینالسٹ وردا تنویر کے علاوہ ای سہولت کے سربراہ عرفان انور اور این ٹی ایل کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ملک سلیم انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔