Jasarat News:
2025-04-16@22:30:27 GMT

اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل چھا گئے ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 959پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ15ہزار773پوائنٹس کی بلند سطح سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں منافع کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 300سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 114,804پوائنٹس سے کم ہو کر 114,495 پوائنٹس کی پست سطح پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 49.

45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ بروکریج ہاؤسزکے مطابق آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں 100بیسس پوائنٹس کی کمی ے امکانات اور کم قیمت حصص کی خریداری پر تیزی رونما ہوئی مگر کاروباری کے اختتام سے قبل تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 308پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ14ہزار495پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 99پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس 36ہزار 3پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 71 ہزار438پوائنٹس سے کم ہو کر 71ہزار 318 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب 10کروڑ76لاکھ 49ہزار 65روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14222ا رب66کروڑ 75لاکھ 65 ہزار930روپے سے کم ہو کر 14197ارب55 کروڑ99لاکھ16ہزار865روپے رہ گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کی کمی

پڑھیں:

میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کاروباری شخصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہےکہ وہ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے اور جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کی فیملیز کو گفٹ دینےکی کوشش کر رہا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد کے قریب آنےکی کوشش کر رہا ہے، مشکوکت شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا
  • چیئرمین واپڈا سے سوال پر ثناء مستی خیل کا میٹر اتار لیا گیا، پی اے سی چیئرمین کا اجلاس نہ چلانے کا اعلان
  • ایم کیو ایم کا کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ
  • ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ