وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی، 81 ہزار 500 عازمین حج سے 2 اقساط میں 48 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 2 اقساط میں 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے، عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جبکہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دوسری قسط 27 دسمبر سے 2 جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی، حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، سرکاری اسکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی، رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قسط کے طور پر وصول کیے گئے اخراجات کی کروڑ روپے وصول کی

پڑھیں:

کے الیکٹرک صارفین سے 8 قسم کے مختلف ٹیکسز وصول کیے جانیکا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی،
اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مزید جی ایس ٹی کی مد میں 3 ارب 14 کروڑ اور اضافی جی ایس ٹی کی مد میں 11 ارب 87 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ صارفین سے کے الیکٹرک نے خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں 1 ارب 83 کروڑ روپے وصول کیے۔ صارفین نے انکم ٹیکس کی مد میں 30 ارب 26 کروڑ روپے بھی ادا کیے۔ کے الیکٹرک صارفین سے ود ہولڈنگ نیٹ میٹررنگ کی مد میں 61 کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 1 ارب 15 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سولر پینل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر ، تازہ ترین قیمتیں بھی جانیں
  • چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں
  • رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
  • مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،فی کلو قیمت کتنی؟ جانیں
  • کے الیکٹرک صارفین سے 8 قسم کے مختلف ٹیکسز وصول کیے جانیکا انکشاف
  • عازمین حج نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے
  • سرکاری حج اسکیم:عازمین حج نے کتنی رقم جمع کروا ئی
  • عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول