سرکاری حج اسکیم:عازمین حج نے کتنی رقم جمع کروا ئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48ارب 90کروڑ روپےجمع کرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔
دوسری قسط 27دسمبر سے 2 جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔ حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائےسرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کےتحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتےمیں وصول کی جائے گی۔رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قسط کے طور پر وصول کی
پڑھیں:
سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جسے حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، اور 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔