کراچی انٹربورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی انٹربورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبا کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ نے طلبا و طالبات کے لیے سہولت مرکز پر الگ الگ کاؤنٹرز قائم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نجی اسکولز جون، جولائی کی فیسیں کب لیں گے؟
چیئرمین انٹربورڈکراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر اسکروٹنی30 دن میں مکمل کرنے کے لیے ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کردی ہیں، طلبا اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی رزلٹ سندھ طلبا کراچی انٹربورڈ مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی رزلٹ کراچی انٹربورڈ مراد علی شاہ کراچی انٹربورڈ
پڑھیں:
ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں: مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کر سکتے ہیں۔
کراچی میں واقع درس گاہ سینٹ پیٹرک میں ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری اقدار اور ترقی کی بنیاد رکھنے والا یہ ادارہ آج چمک دمک رہا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ثقافتی دن محض ایک جشن نہیں یہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا عکاس ہے، ثقافتی لمحات اور مشاہدات ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا سڑکوں کی تعمیر پر 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کو خطوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کوخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اجتماعی شناخت اور ثقافت ہمیں منفرد دھاگے میں پروئے رکھتی ہے۔