حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات سابق وزیراعظم عمران خان کی نامزد کردہ کمیٹی کے درمیان ہو رہے ہیں لیکن کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ اصل مذاکرات بیک ڈور ہورہے ہیں، جس میں پشاور میں بیٹھی سابق خاتون اوّل اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باخبر رہنما بھی تسلیم کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی بظاہر پارٹی امور سے دور ہیں لیکن پس پردہ سرگرم ہیں اور تمام معمولات کو دیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک رہنما نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا جاتا اور ملاقات بھی بہت کم لوگوں سے کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی ہر ایک سے ملاقات نہیں کرتیں اور اکثر بلاواسطہ دست خاص پیغام پہنچا دیتی ہیں۔

’پشاور میں اہم ملاقاتیں‘

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذاکرات گوکہ اسلام آباد میں ہورہے ہیں لیکن اہم ملاقاتیں پشاور میں ہورہی ہیں جس میں پہلے سے ہی سب کچھ طے ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اہم ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے بقول علی امین گنڈاپور پہلے سے مقتدر حلقوں کے ساتھ رابطے تھے جبکہ ابھی مذاکرات اور عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم بشریٰ بی بی بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بن چکی ہیں۔ اور اب اس پر ان کی کڑی نظر ہے۔

’بشریٰ بی بی عمران خان کی رہائی چاہتی ہیں، اور وہ اس سلسلے میں ملاقاتیں بھی کرچکی ہیں، ان ملاقاتوں میں کیا بات ہوئی اور اس کے نتائج کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ بشریٰ بی بی کی ان ملاقاتوں کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور سب کے سامنے کہا جاتا ہے کہ سابق خاتون اول کا پارٹی امور میں کوئی عمل دخل نہیں، لیکن پس پردہ وہ تمام معمولات کو دیکھ رہی ہیں۔‘

سینیئر صحافی مظہر عباس کا بھی یہی خیال ہے۔ گزشتہ ہفتے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ اصل مذاکرات کہیں اور ہورہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی بیک ڈور کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے صورت حال واضح نہیں۔ رانا ثنا اللہ ایک بات کررہے ہیں، ایاز صادق ایک، لگ نہیں رہا ہے یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ بیک ڈور اصل بات ہورہی ہے۔

’علی امین سے ناراض گروپ کی بشریٰ بی بی سے قربت‘

پی ٹی آئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کی تردید کرتی ہے لیکن اس وقت پاکستان تحریک انصاف شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ عاطف خان اور شکیل گروپ پہلے سے ہی وزیراعلیٰ علی امین سے مبینہ طور پر ناراض ہے، جبکہ عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج اور اسلام آباد دھرنے میں علی امین کے غائب ہونے کے بعد یوتھ ونگ کے نظریاتی رہنما اور دیگر بھی ان سے ناراض ہیں۔ یہ لوگ اب بشریٰ بی بی کے قریب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی بھی علی امین سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ بشریٰ بی بی اکثر یوتھ رہنماؤں سے ملتی ہیں، اور خود کو پارٹی امور اور حکومتی معمولات سے باخبر رکھتی ہیں۔

پی ٹی آئی مذاکرات میں بشریٰ بی بی کے کردار پر کیا کہتی ہے؟

مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وی نیوز کو بتایا کہ مذاکرات حکومت سے عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی ہی کررہی ہے اس کے علاوہ کہیں اور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ ’جو لوگ کہتے ہیں بشریٰ بی بی مذاکرات کررہی ہیں انہیں میری طرف سے بتا دیں وہ غلط سوچ رہے ہیں، ان کی بات درست نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔‘

کیا مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں؟

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرتی عمل جاری ہے اور تیسری نشست کے لیے وقت بھی طے ہوچکا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی مطالبات تحریری شکل میں دینے کے لیے بھی راضی ہوگئی ہے۔

مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی مطالبات کو تحریری شکل میں دینے کو تیار ہے، تاہم وہ اس بات چیت کے عمل سے زیادہ پرامید نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات: عرفان صدیقی کا حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے شکوہ

سینیئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا اہم مطالبہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے تھا، لیکن ان مطالبات میں وہ شامل تک نہیں۔ تاہم ہوسکتا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کے کچھ نتائج نکل آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بشریٰ بی بی بیک ڈور رابطے پشاور پی ٹی آئی ترجمان پی ٹی آئی اندرونی اختلافات حکومت پی ٹی آئی مذاکرات خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیک ڈور رابطے پشاور پی ٹی آئی ترجمان حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی وی نیوز عمران خان کی ئی مذاکرات پی ٹی ا ئی پشاور میں پی ٹی آئی علی امین کہ بشری ہیں اور کے لیے ہیں کہ

پڑھیں:

مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں گے۔ مذاکرات میں بھی کوئی معجزہ ہوسکتا ہے۔ باہر جہاں بھی مذاکرت ہو رہے ہوں، ہوتے رہیں ہمیں تو ہمارے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے سروکار ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں مذاکرات کے تیسرے دور کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے 10 رکنی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا 6 رکنی وفد بھی شریک ہے۔
حکومتی ارکان میں سینیٹر عرفان صدیقی،اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، خالد حسین مگسی، محمد اعجاز الحق ، فاروق ستار، عبدالعلیم خان ، چوہدری سالک حسین، سید نوید قمر، اور راجا پرویز اشرف شامل ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، صاحب زادہ محمد حامد خان، سینیٹر ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا شامل ہیں۔
پہلے 2 مذاکراتی ادوار اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہو چکے ہیں، توقع ہے کہ آج مذاکرات میں اپوزیشن اپنے مطالبات سے تحریری طور پر حکومت کو آگاہ کردے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، اس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سیکیورٹی امور سے متعلق ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کھلے مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لیے بلاول بھٹو کو کوئی دعوت نامہ نہیں آیا، وائٹ ہاوس نے آفیشلی کسی کو دعوت نامہ نہیں دیا، اگر آفیشل دعوت نامہ دکھا دیں تو میں مان لوں گا۔ یہ 25 ہزار ڈالر کی ٹکٹ خرید کر جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات ٹھس، عمران، بشریٰ کرپٹ قرار پا گئے
  • عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
  • پی ٹی آئی کا عمران خان کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے: بیرسٹر گوہر کی وضاحت
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا