Jasarat News:
2025-04-15@11:40:14 GMT

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ:کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو پیارا ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ:کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو پیارا ہوا؟

لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اسی طرح لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل کو اپنے لیے بہتر سمجھا جب کہ پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے دوبارہ اپنے ساتھ رکھا۔

علاوہ ازیں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین، اور فہیم اشرف جیسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ دوسری جانب، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی دلچسپ چناؤ دیکھنے کو ملا، جہاں  کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو اپنے ساتھ جوڑا جب کہ پشاور زلمی نے کاربن بوش اور محمد علی کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور لاہور قلندرز نے کشال پریرا کو منتخب کیا۔

دیگر کیٹیگریز میں بھی ٹیموں نے اپنی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کو چنا، جس میں گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا جب کہ ملتان سلطانز نے محمد حسنین کو حاصل کیا۔ سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے میر حمزہ اور لٹن داس کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی اور محمد اخلاق کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بھرپور موقع دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز اور محمد ذیشان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ اور فواد علی پر اعتماد کیا۔

پی ایس ایل کا یہ تاریخی دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس ایڈیشن میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جو مداحوں کے لیے شاندار کرکٹ کا موقع فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے کیٹیگری میں کو اپنی ٹیم پی ایس

پڑھیں:

آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے اور اس کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے۔

ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام اور وکلا قیادت نے عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے دفاع پراتفاق کیا گیا۔

وکلا کے وفد سے ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما انجنیئر ضیاالرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
  • پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
  • ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
  • ایران نے منجمد رقوم کی واپسی اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا