گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض عائد کر دیا، گورنر نے اعتراضات لگا کر بل صوبائی حکومت کو بھیج دیا تھا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے قوانین سے متعلق ترمیمی بل نظر ثانی کےلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کو ارسال کر دیا، انہوں نے اعتراض عائد کیا کہ بل میں مجوزہ ترمیم لفظ وزیر کی جگہ معاون خصوصی اور مشیر شامل کرنا وضاحت طلب ہے۔گورنر نے اعتراض کیا کہ آئینی لحاظ سے مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے ممبران نہیں ہیں، مشیر اور معاونین خصوصی ایگزیکٹو اختیارات استعمال نہیں کر سکتے اور اسمبلی کےسامنے جواب دہ نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے اعتراض عائد کیا کہ معاونین اور مشیر اسمبلی کے سامنے جواب دہ بھی نہیں ہیں، وزرا منتخب نمائندے ہوتے ہیں جن کے آئینی اختیارات متعین ہیں اور وہ عوام کو جواب دہ ہیں۔گورنر نے استفسار کیا کہ غیر منتخب افراد کو اختیار دینے سے کابینہ کے معاملات پر اثرات ہوسکتے ہیں ، یہ عمل غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی ایک بار پھر اس ترمیم کو آئین و قانون کے تناظر میں نظر ثانی کرے۔
5 سالوں کے دوران کتنے ہزار شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، تفصلات سامنے آگئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیا کہ
پڑھیں:
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1