ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی ڈیل کی خبروں پر سلمان اکرم راجہ کا وضاحتی بیان

پی ٹی آئی کی ڈیل کی خبروں پر سلمان اکرم راجہ کا وضاحتی بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، کچھ اصولوں کی باتیں ہیں کچھ قائدے کی باتیں ہیں وہ پہلے طے ہو تو بات ہو سکتی ہے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے، جلد ہمارے معاملات طے پا جائیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ اعظم سواتی ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں؟

جواب دیتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا میرے علم میں ایسا کچھ نہیں، اعظم خان سواتی اپنے طور پر بیان دے رہے ہیں، پارٹی کے طور پر ایسا کچھ نہیں ہو رہا، اعظم خان سواتی اپنی کوشش کر رہے ہیں۔

کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بات کر رہے ہیں، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغوا نا ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں۔

اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکل جائیں گے تو ایسا نہیں ہے، خان صاحب سے اس لئے ملاقاتیں نہیں ہونے دی جا رہی کہ ایک ابہام پیدا ہو جائے، ہم بانی پی ٹی آئی سے مذکور کریں گے پھر فیصلہ کریں گے۔
 

History

Close |

Clear History