
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل کراچی کنگز نے اپنا پہلا ہی ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے میں شیڈول کراچی کنگز کا پہلا ٹریننگ سیشن شدید گرمی کے باعث منسوخ کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھا جاسکے۔
ادھر کراچی کنگز کے غیر ملکی کپتان ڈیوڈ وارنر بھی شہر قائد پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ اسکواڈ میں شامل بنگلادیش کے لٹن داس اور ٹم سائفرٹ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا
گزشتہ شب کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کو جوائن کرنے کے بعد ان کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی، شائے ہوپ اور مائیکل بریسویل جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ میچز کہاں اور کیسے دیکھے جاسکیں گے؟
واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 11 اپریل ہوگا، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔