صوابی میں گوہاٹی نہر میں رکشہ گرنے کے واقعے میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش بھی نکال لی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا۔
آج دوپہر صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں رکشہ گر گیا تھا، جس میں سوار 14 افراد نہر میں ڈوب گئے۔
نہر میں ڈوبنے والوں 14 افراد میں سے 9 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر میں ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔