عمران خان کے عید کے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔