کیوی بیٹرز نے پاکستان بالرز کی درگت بناڈالی، ریکارڈ پارنٹرشپ قائم

مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنایا


ویب ڈیسک March 29, 2025

کیوی بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کیخلاف نیوزی لیںڈ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی۔


نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی تین بلےباز 50 رنز پر پولین لوٹ گئے تھے اور کیوی ٹیم شدید پریشانی کا شکار تھی تاہم مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے جلد وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستانی بالرز کیخلاف ریکارڈ 199 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے لیجنڈز اسٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل نے سال 2001 میں 193 رنز شراکت داری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا

ان کی اس کامیابی کے باوجود ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ اب بھی پاکستان کے انضمام الحق اور عامر سہیل کے پاس ہے۔ 

مزید پڑھیں: امام الحق کو پہلے ون ڈے میں کیوں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا؟

اس جوڑی نے 1994 میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 263 رنز کی شراکت قائم کی تھی، جس کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔

مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی

دوسری جانب مارک چیپمین کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 9-344 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں پاکستانی کی بیٹنگ جاری ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں