
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے.
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے، یہ سب ہم کو پتہ ہے کہ کس نے روکا، بات یہ ہے کہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو (ن) لیگ کا ہی نام ہو گا جو کچھ بھی ہو رہا ہے (ن) لوگ کو اس کی سیاسی قیمت تو ادا کرنا پڑے گی.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا جو اپوزیشن بنی ہے جو سچویشن سامنے آئی ہے محمود خان اچکزئی کہہ رہے ہیں کہ بات بھی کریں گے تو فوج سے کریں گے، اس بات پر کریں گے کہ وہ بیرکوں میں جائے، سرحدوں پر جائے اور ہم نے کچھ اور نہیں کرنا تو پھر تنگ آمد بجنگ آمد جواب بھی ادھر سے ہے.
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ جو آج ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حکومت نے یا جس ادارے نے بھی یہ روکنے کی کوشش کی تو اس سے ایک ہائیپ پیدا ہوئی، میرا خیال ہے کہ یہ جو کانفرنس کی گئی تھی اتنی ڈسکس بھی نہیں ہونی تھی اس سے حکومت کو فرق نہیں پڑنا تھا بلکہ حکومت نے تووزرا کی تعداد میں مزید اضافہ کر لیا.
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا آج اپوزیشن کی جو کانفرنس ہو رہی تھی اس میں گورنمنٹ کو ضرورت ہی نہیں تھی، اہمیت دے کہ سب کو اجاگر کیا کہ کانفرنس ہو رہی ہے ورنہ عوام کو تو اتنی دلچسپی نہیں ہوتی کہ کیوں کانفرنس ہو رہی ہے کیا ہو رہا ہے، یہ تو اہمیت دلائی گئی اس کو روکا گیا،اس کو روک کر بتایا گیا جس جس طرح لیکن اپنا کوئی موقف اس بارے میں نہیں دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔