کراچی میں موسم ابر آلود، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

ایک طاقتور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے


آفتاب خان February 27, 2025

کراچی:

شہر قائد میں رات ور صبح کے اوقات میں خنکی برقرار ہے جس کے باعث دوسرے روز بھی کم سے کم پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر وقت مطلع ابر آلود جبکہ کل جمعہ کو جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

کراچی میں دو روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کمی سے 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ پارہ 28 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟

ایک طاقتور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔

مغربی سسٹم کے تحت قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، سکھر اور نوشہرو فیروز میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی ڈویژن کے مطابق کراچی میں مضافاتی علاقوں سمیت چند ایک میں بوندا باندی ور پھوار ہو سکتی ہے تاہم معتدل یا تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں