گورنر بہتر کام کر رہے، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے: زرداری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کی اندرونی کہانی کے مطابق صدر نے کہا کہ گورنر سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی کر کے ایکشن لینا ہے۔ گورنر پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے وہ بہتر ہیں، کام کر رہے ہیں۔ بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہو گا۔ ہر فورم پر اس کی نشاندہی کر چکا ہوں۔ صدر مملکت نے لاہور میں 5 مصروف دن گزارے۔ارکان نے صدر سے شکایت کی کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سُنتی۔ ایک ایڈیشنل سیکرٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی نہیں سُنتا۔ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکرٹری کی بات نہیں سُنتا۔ صرف لاہور کی عوام اس لئے اربوں روپے لگا کر ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا۔ ہم جیت کر ایوان میں آئے لیکن ہمارے کام نہیں ہوتے۔ صدر زرداری نے کہا کہ آپ سب کے تحفظات جائز ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ملک و عوام کی جنگ لڑی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ صدر نے دریافت کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی، گیس کہاں مل رہی ہے اور کہاں نہیں؟ ارکان اسمبلی نے بجلی، گیس سے محروم علاقوں کی نشاندہی کی۔ صدر نے کہا سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

ای پیپر دی نیشن

گھنا دکھ

MK5 ……SE-01 ……برائے ویب پیج ……ایڈٹ ہو گیا ہے  سفینہ سلیم کہا جاتا ہے کہ زندگی کا سفر قافلوں کے ساتھ کٹتا ...

History

Close |

Clear History