ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ  این سی اے: اساتذہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست 

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ڈی جی نے NCA لاہور کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور فراخ دلی سے گفتگو کی۔ طلبہ نے  پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے ان کے ذہنوں میں موجود پاک فوج کے حوالے سے شبہات بہت حد تک دور ہو گئے ہیں۔ DG اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔ پروفیسر شہناز ملہی نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کرونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت ہو تو سب سے پہلے پوری قوم صرف اور صرف پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے اور پاک فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں سمیت پوریی قوم کو اگر کسی پر یقین ہے تو وہ صرف پاک فوج پر۔ NCA کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

گھنا دکھ

MK5 ……SE-01 ……برائے ویب پیج ……ایڈٹ ہو گیا ہے  سفینہ سلیم کہا جاتا ہے کہ زندگی کا سفر قافلوں کے ساتھ کٹتا ...

History

Close |

Clear History