ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دیدیا : احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دیدیا : احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

History

Close |

Clear History