راولپنڈی: پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ،3 افراد زخمی

راولپنڈی ابتدائی طور پر گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 05, 2025
داماد فیصل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی ، پولیس (فوٹو: فائل)

راولپنڈی میں پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے مصریال روڈ پر رہائشی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، ابتدائی طور پر گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوئی، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر پرویز نامی شخص نے کی، ملزم پرویز وغیرہ پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں