ڈہرکی؛ پولیس نے اسلحے کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی، اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی، ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں، ڈی ایس پی


ویب ڈیسک February 04, 2025

DAHARKI:

پولیس نے ڈہرکی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، برآمد کردہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ 

ڈی ایس پی  ڈہرکی عبدالقادر سومرو نے پریس کانرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی کے علاقے سانکو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا جس میں کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں شامل ہیں۔

ڈی ایس پی ڈہرکی کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا، انہوں نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو کے مطابق اسلحہ سپلائی میں مزاری گینگ ملوث ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں