وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، منشیات کے بڑے ڈیلرز کیخلاف اہم حکم دیدیا

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، منشیات کے بڑے ڈیلرز کیخلاف ...
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، منشیات کے بڑے ڈیلرز کیخلاف اہم حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں   میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا  کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے  ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔  منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی  گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے  سعودی عرب سے پاکستانی خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے  ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اے این ایف کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس کرنل کامران نے اجلاس میں شرکت کی۔