سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ شامی صدر نے پہلے سرکاری دورے کیلیے اپنے آبائی وطن کا انتخاب کیا

احمد الشراع نے شامی صدر بننے کے بعد کسی پہلے عالمی رہنما سے ملاقات کی ہے


ویب ڈیسک February 03, 2025
شام کے نئے صدر احمد الشراع اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شام کا صدر بننے کے بعد احمد الشراع نے پہلے بیرون ملک دورے کے لیے اپنی جائے پیدائش سعودی عرب کا انتخاب کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر نئے صدر بننے والے احمد الشراع نے کسی پہلے عالمی رہنما سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ہوئی جہاں شامی صدر اپنے پہلے سرکاری دورے پر گزشتہ روز پہنچے تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص شام میں عوام کی بیداری کی مہم کی حمایت اور تعمیر نو میں مدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور خطے میں امن کے قیام پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے شامی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شام کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی ولی عہد شام کی مدد کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے شام کا دورہ کیا تھا اور عالمی برادری سے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شام 13 سال سے خانہ جنگی کے باعث تباہ حال ہے اور اس کی معیشت کی بحالی کے لیے پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں