لاہور(عنبرین فاطمہ)معمر رانا اور ندیم چیمہ کی فلم "باپ " کا لاہور میں گزشتہ شب پریمیئر شو کیا گیا۔ جس میں ہدایتکار سید نور ،معمررانا ،شیر میانداد ،فلم اسٹار میرا ، لیلی،میگھا ،ہنی شہزادی،ثمن شیخ نے شرکت کی۔انکے علاوہ کامیڈین ظفری خان ،طاہر نوشاد،عمران احمد،نواز خان ،نعیم وزیر،جرار رضوی،نوراں لعل ،پپو سمراٹ، فادی ،ایمان، سیف علی خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ندیم چیمہ نے کہا کہ یہ فلم ایک سوشل ایشو پر بنائی ہے یہ ایشو پاکستان کا ہی نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک کا بھی ہے فلم باپ کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی ہے،فلم میں ایک پیغام دیا ہے ۔سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ ندیم چیمہ ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر ہے ،وہ محنت سے گھبراتا نہیں،اس کی محنت رنگ لائے گی۔ سید نور نے کہا کہ معمر رانا ایک ورسٹائل اداکار ہے ۔میری نیک خواہشات ندیم چیمہ اور معمر رانا کے لئے ہیں۔اور معمر رانا کے کیرئیر کی جو بہترین فلمیں ہیں باپ ان میں سے ایک ہے۔ فلم اسٹار میرا نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں۔ان کو سپورٹ کرنے آئی ہوں ۔فلم ساز صفدر ملک، اداکار نواز خان،،ظفری خان ،شیر میانداد ، میگھا، ہنی شہزادی نے بھی معمر رانا اور ندیم چیمہ کی کاوش پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کہنا تھا کہ ندیم چیمہ نے ایک اچھوتے موضوع پر فلم بناکر ثابت کیا ہے کہ ابھی لوگ ایسی فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔شائقین کا فلم دیکھنے کے بعد کہنا تھا کہ ایسے حساس موضوعات پر فلمیں بننا چاہیں۔ معمر رانا نے بہت اچھی اداکاری کی ہے۔