مجھے سزا سنانے کا مطلب ہے ڈیل کر لوں مگر نہیں کروں گا: بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کر لوں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ہے۔ جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے، جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں، میں ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کر لوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشری بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے گا اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔ سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے تھے، اس قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کررہے ہیں جو چوری، ڈاکا اور مینڈیٹ چور کو تحفظ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

گھنا دکھ

MK5 ……SE-01 ……برائے ویب پیج ……ایڈٹ ہو گیا ہے  سفینہ سلیم کہا جاتا ہے کہ زندگی کا سفر قافلوں کے ساتھ کٹتا ...

History

Close |

Clear History