غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے 'جوکر' قرار دیدیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم کی معروف ماڈل زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں لیکن اس بار کرکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے جس میں وہ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زباب رانا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں میں بابراعظم کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2632636/nazsh-jhangyr-ne-babraazm-smyt-dygr-klarywn-kw-apna-bay-qrar-dydya-2632636وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم اور زباب رانا ایک تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں انہیں تھوڑا پریشان اور شرمیلے تاثرات دیکھا گیا۔
https://www.express.pk/story/2756614/who-would-you-like-to-marry-babar-azam-naseem-saim-and-azam-khan-2756614مداحوں نے بابراعظم کو لیکر دلچسپ تبصرے کیے جن میں کچھ یوں ہیں:
"بابر، اپنے جذبات پر قابو رکھو" "لگتا ہے بابر ہیئر اسٹائلر بننا چاہ رہے ہیں" "یہاں بابر فلرٹی کرنے کی کوشش کررہے ہیں"۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ابتک دو مقابلے کھیلے ہیں تاہم وہ فی الحال فارم حاصل نہیں کرسکے، دونوں میچز میں وہ محض 0 اور ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔