مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔
بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔
عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔
https://www.
express.pk/story/2757808/did-ronaldo-marry-his-girlfriend-georgina-2757808
قبل ازیں سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔
ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔
https://www.express.pk/story/2757815/pakistans-women-cricket-world-cup-qualification-an-issue-for-india-but-why-2757815اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاقب جاوید
پڑھیں:
33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ ظحی باسط کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پی ایس ایل 10؛ کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی میاں مراد کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں میں اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔اس کے علاوہ ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضیل مدثر کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
عمر خان کو مشیر قرض منیجمنٹ تعینات
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعینات کردیا گیا ، نرجس خاتون جعفری کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی رضوان اشرف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کردیا گیا، ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارتن کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تعینات کردیا گیا۔
ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوے مگر 16 اشیا مہنگی
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اقصی امتیاز کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا مرزا راحیل بیگ کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ عامر لیاقت کو اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد شکیب سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد راشد اقبال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور عدنان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیونوالی محمد اکمل کی خدمات سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد کردی گئیں، جبکہ شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیونوالی تعینات کردیا گیا۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا