ٹرانس جینڈر کپ: سکھر نے خیرپور کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
سندھ میں خواجہ سرا کرکٹرز بھی ایکشن میں آگئے۔صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت ہونے والا ٹرانس جینڈر کپ سکھر نے خیرپور کو مات دے کر اپنے نام کرلیا، میچ کے دوران وکٹیں حاصل کرنے پر خواجہ سرا اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ فاتح ٹیم نے کامیابی پر والہانہ انداز میں جشن منایا۔
رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے میں بھی خواجہ سراوں نے بھرپور ہمت اور طاقت کا مظاہرہ پیش کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم، سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظرآ ئے۔ سرکاری سطح پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلےٹرانس جینڈر نمائشی میچ میں خیرپور نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹوں پر 59 رنز بنائے۔ سونو نے جارحانہ انداز میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔ سکھر کی نومی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سکھر گولڈن نے 3 وکٹیں گنوا کر5 اوررز میں ہدف حاصل کرلیا۔ نومی نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور27 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
بعدازاں ٹگ آف وار کے مقابلے میں خیرپور نے سکھر کو ہرادیا،آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔