پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کنونشن منعقد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری کارکن کو حراست میں لیا جسے چھڑانے عالیہ حمزہ تھانے گئی ہیں۔