شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی (آن لائن خطاب)، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل آرٹ کونسل ہال اسلام آباد میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر رح کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمائے کرام نے شہید کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاھت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کا بانی قرار دیا، مراجع عظام اور علمائے کرام خاصکر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رھبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ اور سیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی اس دور میں سامراجی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی (آن لائن خطاب)، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، میزبان سیمینار نمائندہ حضرت آیت اللہ یعقوبی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید ناظر عباس تقوی اور دیگر شخصیات، علماء کرام اور آئمہ جمعہ والجماعت نے سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔ شہید باقر الصدر رح کے بارے میں خوبصورت تصویری اور انکے قلمی آثار کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، تمام مہمانان گرامی نے دلچسپی کے ساتھ اس نمائش کا نظارہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: باقر الصدر
پڑھیں:
اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن کے دوسرے روز کا آغاز
کنونشن کے دوسرے روز بقیہ صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مسئلہ فلسطین و پاراچنار کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حر شبیری خطاب کریں گے، کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد م میں نمائندگی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن امام بارگاہ الصادق میں جاری ہے، کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی۔ رات کی نشست میں مرکزی اور صوبائی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور حسن کارکردگی کے حامل صوبوں اور اضلاع کے نمائندگان کو تعریفی شیلڈز دی گئیں، کنونشن کے دوسرے روز بقیہ صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مسئلہ فلسطین و پاراچنار کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حر شبیری خطاب کریں گے۔ کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد م میں نمائندگی موجود ہے۔