حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے' نجم مزاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کیا جائے اور اس کے لئے باضابطہ بجٹ بھی مختص کیا جائے جس سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نےمختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین ،امریکہ ،جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ترکی جیسے ممالک پہلے ہی آرگینک مصنوعات کی پیداوار، تحقیق اور عالمی مارکیٹنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ان ممالک سے شراکت داری جدید زرعی ٹیکنالوجی، تربیت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نجی شعبے میں آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے حوالے سے چھوٹے پیمانے پر سر گرمیاں ہو رہی ہیں تاہم اگر حکومت سرپرستی کرے تو اسے وسیع پیمانے پر فروغ دے کر اسے اربوں ڈالر کے برآمدی شعبے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوراک اور انہوں نے سکتا ہے
پڑھیں:
مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
8 ؍فروری کو پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اپنے گھر میں برہنہ حالت میں گھوم رہا تھا
فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے
مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ۔مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم ارمغان اسلحہ چلانے کا ماہر نکلا جس کی پولیس کو توقع نہیں تھی، فوٹیج میں ملزم ارمغان کی فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔8 فروری کو پولیس کے چھاپے کے وقت ملزم ارمغان اپنے گھر میں برہنہ حالت میں گھوم رہا تھا جو فوٹیج میں دیکھا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم ارمغان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود ہے ، ملزم پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا، ملزم نے گھر کی بالائی منزل سے اترتے ہوئے سیڑھی کا سہارا لیکر دوبارہ فائرنگ کی جو فوٹیج میں دیکھا گیا۔ارمغان نے ایم فور گن کے آگے ٹارچ بھی جلائی رکھی تھی، ملزم دو مرتبہ پولیس پر فائرنگ کر کے کمرے میں چلا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ملزم ارمغان کے گھر کے باہر منصوبہ بندی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس اہلکاروں کو ملزم ارمغان کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ، پولیس اہلکار گھر کے مختلف حصوں میں داخل ہوتے ہیں، ملزم ارمغان گھر کی بالائی منزل سے پولیس پر فائرنگ کرتا رہا۔پولیس موبائل کے ذریعے بنگلے کا دروازہ ٹکر مار کر کھولا گیا، سیڑھیوں کی جانب جب پولیس افسران و اہلکار پہنچے تو ملزم ارمغان نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی پولیس افسر اور اہلکار فرش پر گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے ، اسی وقت ایک لڑکی بھی ارمغان کے کمرے سے نکلتے دیکھی جاسکتی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ وڈیو پولیس نے خود شائع کرائی ہے ۔