ابرار کی ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن کا حسن علی نے مذاق بناڈالا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2757879/after-hair-dryer-hair-trimmer-is-a-gift-to-franchise-player-in-psl-2757879
اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے ابرار احمد کی وکٹ لیکر انہوں نے انہیں کا "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن اسٹائل اپنایا، جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔
https://www.express.pk/story/2757868/psl-10-hasan-ali-breaks-wahab-riazs-important-record-2757868وکٹ لینے کے بعد حسن علی نے ابرار احمد کو گلے لگایا جس پر شائقین کرکٹ نے انہیں سراہا۔
گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ہی حسن علی نے پی ایس ایل کی تاریخ میں وہاب ریاض کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا، انہوں نے محض 84 اننگز میں 116 وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ توڑا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلیڈی ایٹرز حسن علی نے
پڑھیں:
بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔
پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔