گندم پر سپورٹ پرائس ختم ہونے پر کسانوں کو 900 ارب روپے نقصان ہوا. خالد حسین باٹھ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )کسان اتحاد کے سربراہ خالد حسین باٹھ نے دعوی کیا ہے کہ گندم کی خریداری میں سپورٹ پرائس ختم ہونے پر کسانوں کا 900 ارب روپے نقصان ہوا ہے جبکہ کسانوں نے حکومت پنجاب کے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکیج بھی مسترد کردیا ہے. خالد حسین باٹھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سپورٹ پرائس ختم ہونے پر گندم کی قیمت میں 1700 روپے اضافے پر کہا کہ 2022 میں یوریا کھاد 1600 روپے کی مل رہی تھی اور ڈی اے پی کھاد 8000 روپے کی تھی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے آئی ایم ایف کا دبا ﺅہے لیکن یہ اپنے لوگوں کو بچا لیتے ہیں شوگر مالکان ہم سے گنا 35 کے ریٹ پر خریدتے رہے پھر 38 کا لیا اور آخر میں حکومت کو دکھانے کیلئے دس دس ٹرالیاں 450 سے 500 کے ریٹ میں خرید لیں.
انہوں نے دعوی کیا کہ شوگر مالکان نے چینی بیچی 165 روپے فی کلواور انہیں سہولت دینے کیلئے حکومت فورا ایکشن میں آئی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شوگر مل مالکان سے ملاقات کی اور ہمیں بلایا تک نہیں حکومت نے چینی کا ریٹ 165 روپے کردیا جو 115 روپے میں بھی مل سکتی تھی. کالد حسین باٹھ نے کہا کہ بہاولپور میں گندم کی کاشت پر خرچہ 4 ہزار سے 4200 روپے فی من ہے جبکہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے کا اعلان کرکے بھی نہیں خریدی اور اب ہم گندم 2 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں جو کہ فی من 2200 روپے کا نقصان ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حسین باٹھ
پڑھیں:
اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
اسلام آباد میں ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اب دوبارہ اولے پڑنے کی پیشگوئی نے شو روم مالکان کو ہوشیار کردیا، جنہوں نے گاڑیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر شو رومز مالکان نے گاڑیوں کو ڈھانپ دیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔
???? اسلام آباد میں آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ سخت ژالہ باری کا امکان بتانے کے بعد اسلام آباد کے مختلف جگہوں میں پبلک پارکنگ میں کار شورومز کے سامنے کھڑی گاڑیوں کی صورت حال#WeatherAlert #Islamabad #StaySafe pic.twitter.com/eEs7VdsEuq
— Islamabadies (@Islamabadies) April 18, 2025
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں ونڈ اسکرینر ٹوٹ گئیں، اور باڈی پر بھی ڈینٹ پڑ گئے۔
اولے پڑنے سے جہاں گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور سولر پینلز بھی زد میں آئے، اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے شیشے بھی ژالہ باری سے متاثر ہوئے۔
آج بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الرٹ حفاظتی اقدامات ژالہ باری شو رومز مالکان شیشے ٹوٹ گئے گاڑیوں کو نقصان محکمہ موسمیات موسلا دھار بارش وفاقی دارالحکومت وی نیوز